شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات؛ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون اہم موضوعات
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
شہباز شریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات؛ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون اہم موضوعات WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف آج چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیراعظم کی آج اپنے دورۂ چین کے دوران ہم منصب لی چیانگ کے علاوہ دیگر اہم ملاقاتیں اور سرگرمیاں بھی شیڈول ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و انڈسٹری لی لیچنگ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات زیر غور آئیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کی بھی صدارت کریں گے۔ یہ کانفرنس گزشتہ سال جون 2024ء میں شینزین میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے پہلے ایڈیشن کے نتائج کا جائزہ لے گی اور آئندہ کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری و کاروباری منصوبوں کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
شہباز شریف کے اس دورے کو پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب: بارشوں اور سیلاب سے مزید سیکڑوں دیہات زیر آب، لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ پاکستانی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا الزام ثابت نہ ہوسکا، مانچسٹر پولیس نے کیس خارج کردیا ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی شروع کر دی کون کون سی سیاسی شخصیات کس شوگر مل میں حصے دار ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر دریائے راوی کے کنارے غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت ،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا مالک گرفتار فیلڈ مارشل عاصم منیر نومبر 2027تک آرمی چیف رہیں گے، رانا ثنا اللہ پاکستان نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 105ٹن امدادی سامان روانہ کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری شہباز شریف
پڑھیں:
ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔
معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی