راولپنڈی:

دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ 9 اور 6 سالہ دو بہنیں دکان پر گئیں تو زیر حراست ملزم نے ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دھمیال پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کر کے ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر راولپنڈی محمد نبیل کھوکھرنے بتایا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، تشدد اور ہراسانی نا قابل برداشت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • صوابی، ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا گرفتار
  • راولپنڈی؛ خاتون کو واٹس ایپ پر ہراساں، جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: بچے بچیوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کے بارے میں علاقہ مکین کیا کہتے ہیں؟
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ