4 ارب 20 کروڑ روپے سیلز ٹیکس فراڈ کا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی: 4 ارب 20 کروڑ روپے سیلز ٹیکس فراڈ کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، آر ٹی او ۔ ون اور ایل ٹی او کی جانب سے الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آر ٹی او ون نے چار ارب بیس کروڑروپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ماسٹر مائنڈ بلال امام کوگرفتار کرلیا۔ملزم آر ٹی او ون کی جانب سے ایک ارب نوے کروڑ اور ایل ٹی او کی جانب سے دو ارب تیس کروڑروپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہے۔آر ٹی او ۔ ون اور ایل ٹی او کی جانب سے الگ الگ ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں، ملزم ڈیڑھ سال سے ایف بی آر کو مطلوب تھا۔ملزم کو کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کی اسپیشل کورٹ میں پیش کیا گیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی جانب سے آر ٹی او
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
راولپنڈی:تھانہ روات کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نقب زنی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے۔
نامعلوم ملزمان ایک بند گھر سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقدی اور 15 تولے زیورات چرا کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری شکیل خان کے مطابق وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گیا تھا، واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔