کراچی میں وومن باکسنگ کوچنگ کیمپ کا اختتام، خواتین کھلاڑیوں میں کٹس اور سرٹیفیکیٹس تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ:مقصود احمد خان) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خواتین ونگ کی وائس پریزیڈنٹ مس وینا مسعود نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے سمر کوچنگ کیمپ کے انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ ایرینا، ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں دو ماہ جاری رہنے والے ٹیلنٹ ہنٹ سمر وومن باکسنگ کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کمتر نہیں ہیں اور کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہی ہیں۔
اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اولمپک چارٹر پر عمل پیرا ہیں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ہونے والے نیشنل گیمز کے لیے تمام ایسوسی ایشنز بھرپور تیاری میں مصروف ہیں، اور امید ہے کہ خواتین کے ایونٹس میں بھی سندھ کی ٹیمیں شاندار کارکردگی دکھائیں گی، جس کے لیے یہ کوچنگ کیمپ سنگ میل ثابت ہوگا۔
تقریب کے اختتام پر وومن باکسنگ کھلاڑیوں میں کٹس اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ، سیکریٹری عبدالرزاق، عابد حسین بروہی، محمد یونس پٹھان، آرگنائزنگ سیکریٹری مس سمیعہ رفیق، گوہر رضا، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی سمیت دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اولمپک ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن کے کوچنگ کیمپ نے کہا
پڑھیں:
جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو ، بحیثیت چیف اسکاؤٹ پاکستان کا اختیار تفویض
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان صدر آصف علی زرداری نے ، سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر سینئر ممبر نیشنل کونسل پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو ، بحیثیت چیف اسکاؤٹ پاکستان یہ اختیار تفویض کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی نیشنل کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کر کے چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب کرائیں۔