سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ قریب جا پہنچا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 5100 روپے اضافے سے فی تولہ 3لاکھ98 ہزار 800 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4372 روپے اضافے سے 3 لاکھ 41 ہزا 906روپے ہوگئی ہے۔
مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 51 ڈالر اضافے سے 3770 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کا بھاؤ 3400 اضافے سے 3لاکھ 93ہزار700 روپےتھا۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔