بھارت کا ویمنز ورلڈکپ کو سیاست کی نذر کرنے کا منصوبہ، پاک-بھارت کھلاڑیوں کے مصافحے پر سوالات
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں جو کچھ ہوا، وہی سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی دہرایا جائے گا، فرق صرف اتنا ہوگا کہ اب مردوں کے بجائے خواتین کھلاڑی میدان میں ہوں گی۔
بوریا مجمدار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں وہی رویہ اختیار کیا جائے گا جو ایشیا کپ کے دوران سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ کھلاڑی آپس میں ہاتھ نہیں ملائیں گے اور میچ کے دوران سیاسی کشیدگی کا عکس نمایاں نظر آئے گا۔
دوسری جانب ایک آفیشل نے واضح کیا ہے کہ چونکہ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے، اس لیے پروٹوکولز کے مطابق ہی عمل درآمد کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنی ہوگی۔
پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان اب تک 11 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے صرف تین ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ون ڈے میں قومی ویمن ٹیم ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ 5 اکتوبر کو کولمبو میں شیڈول ہے، جس پر شائقین کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے حالیہ ایشیا کپ کو بھی تنازعات میں الجھایا تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران کسی بھی میچ میں پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ فائنل میں ٹرافی جیتنے کے باوجود بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ایشیا کپ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے صدر اے سی سی محسن نقوی سے مصافحہ کیا تھا، لیکن بھارت میں پیدا ہونے والے ردعمل کے بعد وہ پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف دیکھنے سے بھی گریزاں رہے اور آخرکار ٹرافی بھی براہِ راست چیئرمین سے لینے سے انکار کر دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈکپ کے میچز بھارت سے نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ
پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں جونیئر ورلڈکپ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میچز نیوٹرل مقام پر کروانے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا دیا جس میں بھارت میں جونیئر ورلڈکپ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خط میں کھلاڑیوں کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات اور تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مطالبہ کیا کہ ہے کہ پاکستان کے میچز بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پر منعقد کیے جائیں۔
جونیئر ہاکی ورلڈکپ کپ رواں سال 28 نومبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔