بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کو بیرونی دباؤ سے بچنے کے لیے فون بند کرکے آرام کرنا چاہیے۔

سوریہ کمار نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ’اپنے کمرے بند کریں، فون بند کریں اور سو جائیں۔ یہی سب سے بہتر ہے۔ کہنا آسان ہے لیکن عمل مشکل، یہ آپ پر ہے کہ آپ کیا سننا چاہتے ہیں اور دماغ میں کیا جگہ دینا چاہتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: سپر4 مرحلے کے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہے اور کہاں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟

ایشیا کپ کے دوران بھارت اور پاکستان کی ٹکراؤ نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے، خاص طور پر اس وقت جب گزشتہ ہفتے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی لیکن بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

بھارتی کپتان نے یہ فتح مسلح افواج کے نام کی تھی جبکہ کئی کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر بھی اسی طرح کے پیغامات دیے، جس پر پاکستان نے احتجاجاً ٹورنامنٹ سے دستبرداری پرغور کیا لیکن بعد میں یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

سوریہ کمار یادو نے کہا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور وہ پچھلی کارکردگی پر انحصار نہیں کریں گے۔ ’ہم ہر میچ کو نئے سرے سے شروع کریں گے، پچھلی جیت ہمیں کوئی اضافی برتری نہیں دیتی۔‘

انہوں نے کہا کہ ہماری تیاری اچھی ہے۔ اور 3 اچھے میچز کھیلے ہیں۔ ایک میچ جیتنے کا مطلب برتری نہیں ہوتا، اچھا مقابلہ ہو گا، اسٹیڈیم بھرا ہوا ہو تو اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انڈیا ایشیا کپ بھارتی کھلاڑی پاکستان سوریا کمار یادیو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈیا ایشیا کپ بھارتی کھلاڑی پاکستان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ

پڑھیں:

ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے

ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز

دبئی (سب نیوز )ایشیا کپ کے گروپ میچ میں متنازع بننے والے ریفری اینڈی پائیکرافٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کے دوسرے میچ میں بھی ریفری ہوں گے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ہاتھ ملانے سے منع کرنے کے تنازع میں ملوث ہونے والے اینڈی پائیکرافٹ اتوار کو بھی پاک-بھارت میچ میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ کل (اتوار،21 ستمبر) دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ 14 ستمبر کو گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ٹاس کے موقع پر دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔

بعد ازاں پاکستانی ٹیم کے کوچ نے بتایا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کو بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اینڈی پائیکرافٹ کو دیگر میچوں میں ذمہ داری نہ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔

پی سی بی کے احتجاج کے بعد اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان سے معافی مانگ لی تھی اور اس کے بعد پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کا میچ کھیلا تھا اور اینڈی پائیکرافٹ ریفری تھے۔ قومی ٹیم نے سپر فور کے میچ سے قبل اپنی پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی ہے اور بھارت سے میچ سے قبل ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسواں گارڈن ہا ئوسنگ سوسائٹی کے سابقہ صدر پر الزامات ، 4 افراد پر پیک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ چوہدری شجاعت پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان ایف بی آر نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی جنوبی پنجاب میں لوگوں کے وارننگ سنجیدہ نہ لینے پر زیادہ نقصان ہوا: سربراہ پی ڈی ایم اے صدر ٹرمپ کا اکتوبر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور اگلے برس چین کے دورے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ سپر فو رمرحلہ:  بنگلہ دیش کا سری لنکا کے خلا ف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشیا کپ سپر فور: پاک-بھارت میچ میں متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہی امپائرنگ کریں گے
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ میں ایک بار پھر متنازع ریفری کا تقرر ‏
  • پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے والے بھارتی کپتان نے کس پاکستانی نژاد کھلاڑی کو گلے لگا کر سراہا؟
  • پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمت بڑھ گئی
  • سوریا کمار یادیو کو عمان کیخلاف میچ میں روہت شرما کی یاد کیوں آئی، ویڈیو وائرل
  • تارکین وطن کی آمد روکنے کےلئے فوج کے استعمال سمیت ہرممکن طریقہ اختیار کریں، امریکی صدر کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ
  • نبی کریمﷺ کی تعلیمات پرعمل کرکے امن قائم کیاجاسکتا ہے،مولاناعتیق