انڈونیشیا نے غزہ کی صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے جمناسٹک کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں آئندہ ہفتے عالمی جمناسٹکس چیمپئن شپ منعقد ہونے جا رہی ہے۔ جس میں شرکت کے لیے اسرائیلی ٹیم کو بھی آنا تھا۔

تاہم غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف عالمی ردِعمل کے تناظر میں انڈونیشیا کے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔

انڈونیشیائی جمناسٹکس فیڈریشن کی صدر ایتا یولِعاتی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی ٹیم 19 سے 25 اکتوبر تک جکارتہ میں ہونے والی ورلڈ آرٹسٹک جمنسٹکس چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گی، کیونکہ انہیں داخلے کے لیے ویزا جاری نہیں کیا گیا۔

ملک کے سینئر وزیر برائے قانونی امور یسرل اہزا مہندرا نے کہا کہ یہ فیصلہ مذہبی کونسلوں اور مختلف سماجی گروہوں کے اعتراضات کے بعد کیا گیا ہے، کیونکہ اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینی ریاست کے وقار کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔

وزیر نے واضح کیا کہ انڈونیشیا اپنی پالیسی پر قائم ہے کہ اسرائیل کو اُس وقت تک تسلیم نہیں کیا جائے گا جب تک وہ آزاد اور خودمختار ریاستِ فلسطین کو قبول نہیں کرتا۔

حالیہ ہفتوں میں انڈونیشین سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں جذبات میں اضافہ ہوا ہے، اور اسرائیلی ٹیم کی شرکت کے اعلان کے بعد انڈونیشین جمناسٹکس فیڈریشن کے اکاؤنٹس پر سینکڑوں احتجاجی پیغامات موصول ہوئے۔

دریں اثنا، اقوام متحدہ کے ماہرین نے فیفا اور یورپی فٹبال یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کیا جائے۔

تاہم اسرائیل اپنے کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں سے روکنے کے اقدامات کو غیر منصفانہ اور الزامات پر مبنی قرار دیتا آیا ہے۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی نہیں رکھتا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کو کہ اسرائیل

پڑھیں:

افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام

ویب ڈیسک : پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت پر پاکستان کا منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔

 افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام  آگیا۔

 فوجی جوان نے کہا کہ الحمد اللہ  ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے،ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ہیں۔

قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا

 فوجی جوان نے کہا کہ وطن کی مٹی کی  حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوان مستعد اور چوکس ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا ہے کہ ہم جاگ رہے ہیں اور ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، پاک فوج کے جوانوں کو پاکستان کی غیور عوام کا سلام ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی صدر کا ٹرمپ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • عمران خان کی تصویر دکھانا ممنوع ہے، لیکن اسرائیلی پارلیمنٹ کے مناظر ہمارے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں
  •  اسرائیلی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج، فلسطین کو تسلیم کرنے کے نعرے
  • غزہ امن منصوبے پر مصر میں سربراہی اجلاس آج ہوگا، اسرائیل کا شرکت سے انکار
  • پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے، سینئرصوبائی وزیر شرجیل میمن
  • پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا ہنر جانتا ہے، شرجیل میمن
  • قومی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے، سرفراز بگٹی
  • داستان ستم ختم نہیں ہوئی
  • افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام