مسئلہ فلسطین حل ہوگیا اب ٹی ایل پی احتجاج کیوں کررہی ہے؟ وزیر مملکت داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہوگیا اور وہ سب خوش اور مطمئن ہیں تو ان کے نام پر ٹی ایل پی یہاں احتجاج کیوں کررہی ہے؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور ریاست کی پالیسی ہے کہ جتھوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونا، پاکستانی حکومت اس بات پر کلیئر ہے کہ احتجاج کرنا جمہوری حق ہے مگر یہ حق آئین میں شرائط کے ساتھ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کا احتجاج اور جھتہ ریکارڈ پر ہے کہ قومی املاک اور سیکیورٹی فورسسز کے لوگ شہید ہوئے، جھتوں کی سیاست اور مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پوری دنیا میں غزہ کے لیے جنہوں نے آواز اٹھائی وہ آج خوش ہیں، تمام اسلامی ممالک بڑے المیے کے بعد ان کو حق ملنے پر خوش ہیں، فلسطین اور حماس کے لوگ خوش ہیں اور پاکستان ان ممالک میں سے ہے جنہوں ںے فلسطین کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی مگر یہاں سمجھ نہیں آرہا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہوگیا اور وہ سب خوش اور مطمئن ہیں تو ان کے نام پر ٹی ایل پی یہاں احتجاج کیوں کررہی ہے؟
طلال چوہدری نے کہا کہ اس کا مقصد کچھ اور ہے، مسجد کو سیاسی دفتر بنا کر مسجد کے تقدس کو خراب کیا گیا، لاہور میں ایک درجن سے زائد پولیس اور رینجرز کے لوگ زخمی ہیں، ٹی ایل پی پر حکومت نے ابھی طاقت کا استعمال نہیں کیا، ابھی یہ لوگ لاہور سے 2000 کی تعداد میں نکل آئے ہیں، ہمارے پولیس اہلکاروں اور افسران کے پاس کوئی آتشی ہتھیار نہیں، انہوں نے سیف سٹی کے کیمروں کو توڑا تاکہ حملہ کرتے ہوئے انہیں پکڑا نہیں جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ اور تشدد کا استعمال ٹی ایل پی کی طرف سے ہوا ہے، چند سو لوگوں کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے، وفاقی حکومت صوبوں سے مسلسل رابطے میں ہے، وہ لوگ بھی گرفتار ہیں کہ جن لوگوں کے پاس ڈنڈے کیل شیشے کی گولیاں تھیں، ان کے ویڈیو بیان بھی موجود ہیں، ایک پولیس اہلکار کو اغواء کرتے ہوئے، لیکر کر جا رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پوری صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہی ہے، لاہور کا صرف ایک روڈ بند ہے، باقی سب کھلا ہوا ہے، طاقت کے استعمال کے بغیر ان کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن ایک بات کلئیر ہے ان کو آگے نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اطلاع پر انٹرنیٹ سگنلز کو بند کیا گیا تھا اب کھول دیے گئے ہیں، چند راستے بند ہیں ان کو بھی کھول دیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔