پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
ایشیا کپ میں ایک اور پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اہم بیٹھک میں کھلاڑیوں نے بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق دبئی میں اتوار کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے تسلیم کیا کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے۔ دوسری جانب بولرز نے کہا کہ بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے کا یقین دلایا ہے اور کوچ مائیک ہیسن نے بھی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کے گروپ میچز میں عمان اور یو اے ای کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں پہنچا ہے۔
بھارت کے خلاف گروپ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی تھی جس کے باعث ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی ائیرلائن کی ائیرکرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش، انجینئرز کی کلیئرنس پر ضروری پروازیں روانہ
قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے احتجاج پر موجود ائیر کرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر قومی ائیرلائن کے ائیرکرافٹ انجینئرز نے آج غیر اعلانیہ احتجاج کیا تاہم ضروری امور انجام دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ائیرکرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور انجینئرز سے ضروری پروازوں کی کلیئرنس کرنےکی بھی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرکرافٹ انجینئرز نے معاملات حل ہونے تک صرف ضروری پروازوں کی کلیئرنس کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد آج تمام قومی ائیرلائن کی پروازوں بروقت کلیئرنس کے باعث وقت پر روانہ ہوئی ہ
یں۔