بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں آسٹریلیا کی 2 خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بھارت کی سیکیورٹی انتظامات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ کاروں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جب بھارت عالمی سطح کے مقابلے منعقد کرا رہا ہے تو غیر ملکی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو اولین ترجیح دی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا

اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی ملک کی سیکیورٹی کو چیلنج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ورلڈ کپ کروا رہے ہیں تو کھلاڑیوں کو سیکیورٹی تو دیں۔ ویمن کرکٹ ٹیم ہے تو آپ دھیان ہی نہیں دے رہے اور اسی وجہ سے لڑکوں نے آ کر ان کے ساتھ چھیڑ کھانی کی جس کے بعد پوری دنیا میں تھو تھو ہو رہی ہے۔ یہ واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے جس سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔

پورے پروگرام میں ایک بات سچ کہی خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوۓ واقع پر پوری دنیاں میں بھارت پر تھو تھو ہو رہی ہے ۔۔۔???? pic.

twitter.com/Fv3DgbIJuJ

— Zafar Shirazi ???????? (@ZafarShirazi7) October 26, 2025

اطہر سلیم نے لکھا کہ جب ہندوستان میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی محفوظ نہیں تو یہ حکومت دنیا کو کیا پیغام دے رہی ہے؟

سرینڈر مودی کیلئے عالمی سطح پر ایک اور شرمندگی ????

♦️انڈیا میں دو آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کا پیچھا کیا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا، یہ ایک قومی شرم کی بات ہے جو مودی حکومت کے تحت خواتین کی حفاظت کے مکمل خاتمے کو بے نقاب کرتی ہے۔

جب ہندوستان میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی محفوظ… pic.twitter.com/WnjxQ6TXNX

— Ather Salem® (@Atharsaleem01) October 25, 2025

سلیم خالق نے کہا کہ پہلے آسٹریلوی ٹیم کے ڈائنگ روم میں چوہا آ گیا، اب 2 آسٹریلوی کھلاڑی اندور میں اپنے ہوٹل سے ایک کیفے تک پیدل جاتے ہوئے ہراسانی کا شکار ہو گئیں، آئی سی سی بھارت جیسے ملک کو ایونٹس کی میزبانی سوچ سمجھ کر دیا کرے۔

پہلے آسٹریلوی ٹیم کے ڈائنگ روم میں چوہا آ گیا ،اب دو آسٹریلوی کھلاڑی اندور میں اپنے ہوٹل سے ایک کیفے تک پیدل جاتے ہوئے ہراسانی کا شکار ہو گئیں ،آئی سی سی بھارت جیسے ملک کو ایونٹس کی میزبانی سوچ سمجھ کر دیا کرے

— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) October 25, 2025

کئی بھارتی صارفین نے کہا کہ اس پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑی ہوٹل سے قریب واقع ایک کیفے جا رہی تھیں کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو نامناسب انداز میں چھو کر فرار ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹیلوی کھلاڑی انڈین کرکٹر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انڈین کرکٹر

پڑھیں:

‘لاسی’ اور ‘لاسٹ اِن اسپیس’ جیسی یادگار فلموں کی مشہور اداکارہ لاک ہارٹ انتقال کرگئیں

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جون لاک ہارٹ، جو ٹی وی سیریز لاسٹ اِن اسپیس اور لاسّی میں اپنے یادگار کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں، 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق، جون لاک ہارٹ کا انتقال جمعرات کی شب طبعی وجوہات کی بنا پر ہوا۔ ان کی بیٹی جون الزبتھ اور نواسی کرسٹیانا آخری لمحات میں ان کے ساتھ موجود تھیں۔ خاندانی ترجمان لائل گریگری نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں تک بہت خوش تھیں اور روزانہ نیویارک ٹائمز اور ایل اے ٹائمز پڑھتی تھیں، کیوں کہ وہ دنیا کے حالات سے باخبر رہنا ضروری سمجھتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جون لاک ہارٹ 1925 میں نیویارک میں اداکار جوڑے جین اور کیتھلین لاک ہارٹ کے گھر پیدا ہوئیں۔ انہوں نے صرف 8 سال کی عمر میں اسٹیج پر قدم رکھا اور 1938 کی فلم اے کرسماس کیرول میں بطورِ چائلڈ ایکٹر پہلی بار اسکرین پر آئیں۔

انہوں نے براڈوے پر بھی شاندار کارکردگی دکھائی، خصوصاً 1947 کے ڈرامے فار لوو اور منی میں اپنے کردار پر 1948 میں خصوصی ٹونی ایوارڈ حاصل کیا۔

ٹی وی کیریئر کا آغاز 1949 میں ہوا اور وہ کئی مشہور سیریز جیسے ہال مارک ہال آف فیم، واگن ٹرین، گنزموک، پٹی کوٹ جنکشن، جنرل ہاسپٹل، بیورلی ہلز 90210، روزین اور گریز انیٹومی میں نظر آئیں۔

1958 میں انہوں نے مشہور سیریز لاسّی میں مرکزی کردار ادا کیا، جس نے انہیں گھریلو ناظرین میں بے حد مقبول بنایا۔ 1965 سے 1968 تک وہ سائنس فکشن شو لاسٹ اِن اسپیس میں ایک خلائی خاندان کی سربراہ کے طور پر سامنے آئیں۔ 2021 میں نیٹ فلکس کے ری بوٹ ورژن میں انہوں نے بطور آواز ایک مختصر کردار بھی نبھایا۔

این پی آر سے 2004 کے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ لوگ کہتے تھے کہ اس شو نے انہیں سائنسدان بننے کی ترغیب دی۔ میں نے 6 سال لاسّی میں کام کیا، مگر کسی نے کبھی نہیں کہا کہ اس نے مجھے کسان بننے پر آمادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ اداکار بروس ولس کی دماغی حالت بگڑ رہی ہے، بیوی ایما ہیمنگ کا انکشاف

جون لاک ہارٹ کو 2 ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا اور ہالی ووڈ واک آف فیم پر انہیں 2 اسٹارز سے نوازا گیا۔

ان کے خاندان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ پھول بھیجنے کے بجائے ایکٹرز فنڈ، پروپبلکا اور انٹرنیشنل ہیرنگ ڈاگ انک کو عطیات دیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اداکارہ جون لاکہارٹ ہالی ووڈ

متعلقہ مضامین

  • 2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا
  • ‘ایلون مسک نے 5 لاکھ درہم کا لباس تحفے میں دیا’، دلچسپ دعوؤں سے بھرپور راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل
  • بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کی جنسی ہراسانی، بی سی سی آئی کا ردعمل بھی آگیا
  • پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی
  • ‘لاسی’ اور ‘لاسٹ اِن اسپیس’ جیسی یادگار فلموں کی مشہور اداکارہ لاک ہارٹ انتقال کرگئیں
  • بھارت میں آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی ہراسانی کے بعد ملزم کو سخت دینے کا مطالبہ
  • بھارت: آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ہوٹل میں ڈنر کے دوران چوہے کی انٹری، ویڈیو وائرل ‏
  • بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم