حنیف محمد ٹرافی: کراچی میں شیڈول راؤنڈ تھری کا پہلا دن بارش کی نذر
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں کراچی میں گروپ بی کے تینوں میچز کا پہلا دن بارش کی نذر ہوگیا۔ گروپ اے کے تین میچ میں دو سینچریاں اور دو ففٹیز بن گئیں۔ فیصل آباد کے عبدالصمد نے دوسری سینچری بناڈالی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے تحت نان فرسٹ کلاس ایونٹ کے تیسرے راونڈ کے پہلے دن گروپ اے میں ملتان نے کراچی وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگ میں 5 وکٹوں پر 253 رنزجوڑ لیے۔ پہلے راونڈ میں لاہور بلوز کے خلاف 152 رنز کی اننگ کھیلنے والے عبدالصمد 9 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ دوسرے اینڈ پر علی شاہ 49 رنز کے ساتھ کھڑے ہیں،محمد عرفان خان نے 42 اورعتیق الرحمان نے 41 رنز اسکور کیے۔معاذخرم نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس،رحیم یار خان پرحیدرآباد نے کوئٹہ کے خلاف اپنی پہلی باری میں 7 وکٹیں کھو کر 283 رنز بنالیے، محمد سلیمان 21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 157 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ دانیال حسین نے 59 رنز کا اضافہ کیا، محمد ابراہیم نے 4 کھلاڑیوں واپس پویلین بھیجا۔
ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور میں لاہور بلوز 21.
دوسری جانب کراچی میں گروپ بی کے تینوں میچز بارش سے متاثر ہوئے۔ دوسرے دن کھیل کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔
کراچی بلوز کا ڈیرہ مراد جمالی سے نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاڑکانہ کا فاٹا سے اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس اور راولپنڈی کا ملتان ریجن سے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر مقابلہ طے ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رنز کے ساتھ کے خلاف
پڑھیں:
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو اور سکھر میں اونچے جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔