Al Qamar Online:
2025-12-10@12:47:15 GMT

پاکستان ریلوے نے یومیہ آمدن کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کی اصلاحات کے نتیجے میں مسافر اور فریٹ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیشنز کی اَپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ اب ریلوے ٹریک پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ نوکنڈی سے روہڑی اور روہڑی سے کراچی تک ٹریک بہت جلد بہتر کیے جائیں گے، معاہدے مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ رواں مالی سال میں وزیر اعظم کے ویژن کو مکمل طور پر امپلیمنٹ کرکے ریلوے کے تمام اہداف حاصل کرلیں گے جبکہ 31 دسمبر 2026 تک تمام مقررہ اہداف مکمل کیے جائیں گے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے نے

پڑھیں:

وزیرِ خزانہ سے برطانوی وزیرِ ترقیات کی ملاقات، معاشی استحکام پر گفتگو

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی وزیر برائے ڈیولپمنٹ بیرونس چیپ مین نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

سرکار اعلامیے کے مطابق ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سینئر برطانوی حکام نے بھی شرکت کی۔

پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل کے لیے برطانیہ کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی استحکام اور ساختی اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا۔ 

ملاقات میں توانائی سیکٹر کی بہتری، قرضوں کے انتظام اور سرکاری اداروں میں اصلاحات، پینشن اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور سماجی شعبوں کے لیے مالی گنجائش بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ 

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ٹیکس بیس میں توسیع اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ریکوری بہتر ہو رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ صحت، تعلیم اور کلائمیٹ ریزیلینس میں وفاقی و صوبائی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیرِ خزانہ نے ڈیولپمنٹ اسپینڈنگ کو قومی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

برطانیہ نے گورننس اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور سرمایہ کاری ماحول کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں خواتین کی معاشی شمولیت اور آبادی سے متعلق پالیسی آپشنز پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح پر روابط اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی وزیر ترقی کی ملاقات‘ روابط بڑھانے پر اتفاق‘ ریکوری میں بہتری آئی: اورنگزیب
  • 300 ملین یومیہ آمدن، ریلوے کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا: وزیر دعویٰ 
  • پاکستان ریلوے نے یومیہ آمدن کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، وزیر ریلوے
  • وزیرِ خزانہ سے برطانوی وزیرِ ترقیات کی ملاقات، معاشی استحکام پر گفتگو
  • وزیرِ خزانہ، برطانوی وزیرِ ترقیات ملاقات، معاشی استحکام پر گفتگو
  • پاکستان ریلوے، یومیہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ،30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
  • پاکستان ریلوے کی آمدنی: روزانہ 300 ملین روپے وصولی
  • پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا:شہباز شریف
  • پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم