پی ایم ڈی سی کا پرچہ آؤٹ ہوا تو صوبہ ذمہ دار ہوگا، وفاقی وزیر صحت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی:
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پی ایم ڈی سی کا بہترین امتحان ہونے جا رہا ہے، اگر کوئی پرچہ آوٹ ہوا تو صوبہ ذمہ دار ہو گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات پر ہر سال سوالات اٹھتے ہیں، ہر صوبے کا میڈیکل سلیبس الگ ہے، اس پر کہا جاتا ہے آؤٹ آف سلیبس سوال آ گیا، پی ایم ڈی سی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چھ ہزار سوالات کا ’کوئسچن بینک‘ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کو تین تین سوالنامے دے دیے گئے ہیں، صوبے کی مرضی ہے کون سا سوالنامہ دے، پی ایم ڈی سی نے پہلی بار مسائل کا حل نکالا ہے، مارچ سے اس سوالات بینک پر کام چل رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیست کیلئے نو ہزار روپے فیس طالب علم سے لی گئی ہے جس میں سے ساڑھے سات ہزار صوبوں کو دے دیا گیا ہے جبکہ پندرہ سو روپے ایڈمنسٹریٹو ضروریات کے لیے پی ایم ڈی سی نے رکھے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 26 تاریخ کو امتحان ہونے جا رہا ہے جس کیلئے ایک لاکھ چالیس ہزار دو سو نوے طالب علموں نے رجسٹریشن کروائی ہے، بائیس ہزار طالب علموں کو داخلے دیے جائیں گے، 33 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 32 پاکستان میں اور ایک ریاض میں بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایم ڈی سی نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کو زیتون کی پیداوار میں خودکفیل بنانا ہوگا، وفاقی وزیر رانا تنویر
وفاقی وزیر غذائی تحفظ اور تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیتون کی کاشت کا فروغ قومی معیشت کو مضبوط بنا سکتا ہے۔حکومت زیتون کی کاشت کے لئے کاشت کاروں کومکمل تعاون فراہم کرے گی۔
اسلام آباد میں دوسری اولیو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر راناتنویرحسین نے کہا ہے کہ ہمیں زیتون کی پیداوارمیں خودکفیل ہوناہے، زیتون کی کاشت سے کسانوں کی آمدن میں نمایاں اضافہ ممکن ہے، جس سے دیہی معیشت مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ زیتون کا تیل پاکستان کا برآمدی برانڈ بن سکتا ہے۔ کسانوں کو زیتون کی جدید کاشت کے لیے تربیت دی جائے گی ۔
رانا تنویر حسین نے کہاکہ زیتون کے شعبے میں نجی شعبے کی شمولیت خوش آئند ہے۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے زیتون کا شعبہ تیزی سے ترقی کرے گا ۔ہم زیتون کو پاکستان کی پہچان بنائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ فوڈ سیفٹی ہماری قومی ترجیح ہے ۔وزارت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ محفوظ اور پائیدار خوراک پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے۔