صدر مملکت اور وزیراعظم نے کتنے غیرملکی دورے کئے؟ تفصیلات منظرعام پر
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
صدر مملکت اور وزیراعظم نے کتنے غیرملکی دورے کئے؟ تفصیلات منظرعام پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ 20 ماہ کے دوران صدر مملکت نے 3 اور وزیراعظم نے 34غیرملکی دورے کئے۔ دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات کےغیرملکی دوروں میں چین سرفہرست ہے۔
موجودہ حکومت کے دور میں صدر اور وزیراعظم کی بیرونِ ملک سفارتی سرگرمیاں کی تفصیلات منظرِعام پر آگئیں۔ گذشتہ 20ماہ میں صدر مملکت آصف علی زداری نے3 ملکوں کےسرکاری دورے کئے ۔ وہ دو بار چین اور ایک بار ترکمانستان گئے ۔ وزیراعظم شہبازشریف مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 تک 34 غیرملکی دورے کر چکے ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعظم نے سب سے زیادہ 8 دورے سعودی عرب کے کئے ۔ وہ 2 ، 2 بار چین ، امریکا اور مصر کے سرکاری دورے پر گئے۔ شہبازشریف نے 2 بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ۔ جہاں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔ وزیراعظم ایران، متحدہ عرب امارات، تاجکستان ، قازقستان، قطر، ترکیہ ، ازبکستان ، آذربائیجان ، برطانیہ اور ملائیشیا بھی گئے۔
سفارتی ماہرین کے مطابق صدر اور وزیراعظم نےغیرملکی دورے سفارتی ، تجارتی اور اسٹریٹیجک تعلقات کے فروغ کیلئے کئے ۔ دوروں کے دوران مختلف معاہدوں اور شراکت داریوں پر بات چیت ہوئی ۔ پاکستان کی ساکھ عالمی سطح پر بہتر بنانےاور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی بھی کوشش کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمر ایوب، شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی گئیں عمر ایوب، شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی گئیں غزہ فورس میں کن ممالک کی فوج شامل ہوگی؟ نیتن یاہو نے بڑا اعلان کر دیا معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور مذموم سازش ناکام مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: صدر و وزیراعظم لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، شہر میں اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل نظام انصاف میں شفافیت، رسائی اورکارکردگی اولین ترجیح ہے،چیف جسٹسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.