data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: بلوچستان میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنے والے 3 ہزار والدین رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے کہناہے کہ ای او سی حکام نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ بلوچستان بھر میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک چلائی گئی۔

ای او سی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مہم کے دوران 26 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف تھا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پولینڈ کا ڈرون ٹیکنالوجی کے بدلے یوکرین کو طیارے دینے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وارسا(انٹرنیشنل ڈیسک) پولینڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے باقی ماندہ سوویت ساختہ مگ 29 لڑاکا طیارے یوکرین کو دے کر ان کے بدلے میں یوکرینی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرے گا۔ غیر ملکی خبررساں اداروںکے مطابق پولینڈ نے اپنے پرانے سوویت دور کے طیاروں کی جگہ بڑی حد تک امریکی ایف16 اور جنوبی کوریا کے ایف اے50 طیارے شامل کر لیے ہیں جبکہ امریکا سے آرڈر کیے گئے 32 ایف35 طیاروں کی ترسیل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پولینڈ کے وزیرِ دفاع ولادیسلاو کوسینیاک-کامیڑ نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ مگ طیارے اپنی سروس لائف کے اختتامی مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، جس کے باعث انہیں پولش فوج سے ہٹا دیا جائے گا، اور ہم ان کے یوکرین کو منتقلی سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین