صحافتی تنظیموں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کی حمایت کر تے رہیں گے ‘ امین الحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے صدر نصراللہ چوہدری کی قیادت میں تشریف لانے والے وفد سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں ملک میں صحافتی اداروں کو درپیش چیلنجز، میڈیا ورکرز کے حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی، اور صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کراچی میں میڈیا سے جڑے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایم کیو ایم سینئر رہنما سید امین الحق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہمیشہ آزادی اظہار رائے، صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی حمایت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ سید امین الحق نے مزید کہا کہ آزاد صحافت جمہوریت کی روح ہے اور صحافی برادری نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے فروغ، قانون کی بالادستی اور عوامی مسائل کو اجاگر میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان صحافیوں کے فلاحی اقدامات میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔صدر نصراللہ چوہدری نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انکی تنظیم کی جانب سے دعوت حلیم کا دعوت نامہ پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے روابط صحافی برادری اور سیاسی جماعتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں، جس سے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امین الحق
پڑھیں:
دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
نیویارک (ویب ڈیسک )اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آج کے دن ہم صحافیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔
اپنے بیان میں انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ غزہ کسی بھی تنازع میں صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، سزا نہ ملنا صرف متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے۔
یو این کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سزا نہ ملنا مزید تشدد کو بڑھاتا ہے اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، تمام حکومتوں کو ہر کیس کی تحقیقات کرنی چاہئیں، ہر مجرم کو کٹہرے میں لانا چاہیے۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ تمام حکومتوں کو یقینی بنانا چاہیے کہ صحافی ہر جگہ اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دے سکیں۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جب صحافیوں کو خاموش کیا جاتا ہے تو ہم سب اپنی آواز کھو دیتے ہیں، آئیں ہم سب مل کر ایک ساتھ کھڑے ہو کر صحافتی آزادی کا دفاع کریں۔