مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھے، شرپسند عناصر نے لاہور میں جناح ہاؤس سمیت مختلف سرکاری و نجی املاک کو نذرآتش کیا، اور سوشل میڈیا پر خود ویڈیوز شیئر کرکے اپنی شناخت ظاہر کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ لاہور میں 9 مئی کو 14 مختلف مقامات پر حملے ہوئے، سرور روڈ پر پولیس اور سرکاری گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، اور تھانوں پر بھی حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں 82 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، محمودالرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا

ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے رہنماؤں سے رابطے میں تھے، جناح ہاؤس کے جلنے پر فاتحانہ تقاریر کی گئیں، اور پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے خود ہی اپنی کارروائیوں کی ویڈیوز آن لائن اپلوڈ کیں، جن کی بنیاد پر گرفتاریاں اور سزائیں ممکن ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 14 مقدمات میں سے 6 میں ملزمان بری ہوئے، باقی مقدمات میں سزائیں دی جاچکی ہیں۔ ریاست ایسے واقعات پر چشم پوشی نہیں کر سکتی، اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9 مئی پی ٹی آئی جناح ہاؤس طلال چوہدری مسلم لیگ ن وزیر مملکت داخلہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی جناح ہاؤس طلال چوہدری مسلم لیگ ن وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 52 سالہ صدیق نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔

قائد آباد مجید کالونی اسپتال چورنگی الیاس کوچ اڈے کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ شاہ زیب زخمی ہوگیا، ایدھی حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

لانڈھی 4 نمبر زمان آباد میں فائرنگ سے 30 سالہ اکبر علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران بازو پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا لیاقت آباد 10 نمبر الیکٹرانک مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

لیاقت آباد پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 16 سالہ حمزہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت
  • بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور
  • 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں: طلال چوہدری
  • بھارت میں 2024 میں کتے کے کاٹنے کے37 لاکھ سے زائد واقعات
  • شاہ محمودکانام9مئی واقعات پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ میں نہیں تھا
  • قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے باقاعدہ معاہدہ
  • گھوٹکی: جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6 پولیس اہلکار برطرف
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
  • لاہور ہائیکورٹ: ‏فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد