اسلام آباد:مولانا طارق جمیل کی سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ملائیشیا کی ایک مسجد میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی بھرپور حمایت پر مبنی تقریر کی ویڈیو کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی
اسلام آباد:معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ملائیشیا کی ایک مسجد میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی بھرپور حمایت پر مبنی تقریر کی ویڈیو کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کے مترجم نے ویڈیو کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو جعلی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کی پرانی آڈیو کو حالیہ ملائیشیا کی تقریر کے ساتھ جوڑ کر پیش کیا گیا۔
مترجم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، “میں خود اس وقت موقع پر موجود تھا، مولانا طارق جمیل نے عمران خان یا کسی بھی سیاسی شخصیت کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، یہ ویڈیو عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔”
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ویڈیو کو مزید نہ پھیلائیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کے جعلی ہونے کے بارے میں آگاہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ، “یہ ایک فتنہ ہے، اور سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانا کسی بھی طور مناسب نہیں، اللہ ہم سب پر اپنا فضل فرمائے۔”

https://x.

com/TariqJamilOFCL/status/1947563154264744420

مولانا طارق جمیل نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، “میری ملائیشیا کی مسجد میں کی گئی تقریر کو پرانی آڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس میں تالیوں کی آواز اور سیاسی مفہوم شامل کر کے ویڈیو کا اصل پیغام بدل دیا گیا ہے، جو کہ سراسر غلط اور دیانت داری کے خلاف ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا کے بیان کے ترجمان نے بھی اس معاملے پر وضاحت جاری کر دی ہے، جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں رد و بدل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وائرل ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو یہ کہتے ہوئے دکھایا جا رہا تھا: “سب عمران خان کے لیے دعا کریں، اللہ نے ہمیں عظیم اور بہترین حکمران دیا ہے، میرا ان کے ساتھ بہت قرب ہے، اتنا درویش، سچا، کھرا اور دین کا درد رکھنے والا حکمران میں نے نہیں دیکھا۔”
لیکن اس ویڈیو کی صداقت نہ صرف مولانا طارق جمیل نے بلکہ ان کے قریبی ساتھی اور ملائیشیا کی مسجد کے نمائندوں نے بھی مسترد کر دی اور اسے عوام کو گمراہ کرنے کی منظم سازش قرار دیا جا رہا ہے۔

Post Views: 36

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مولانا طارق جمیل کی سوشل میڈیا پر ملائیشیا کی ویڈیو کی

پڑھیں:

نیپوکڈز کی دائی جان! کرن جوہر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

ہدایتکار موہت سوری کی نئے اداکاروں کو لے کر بنائی گئی فلم "سیارہ" نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔

سیارہ کی کامیابی کو اس لیے بھی سراہا جا رہا ہے کہ کیوں کہ فلم کے مرکزی کردار نبھانے والے آہان پانڈے اور انیت شرما کسی سپر اسٹارز کے بچے نہیں ہیں۔

فلم ساز کرن جوہر بھی اس فلم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور نے انسٹاگرام پر فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ نوآموز فنکاروں کی تعریف کی اور ڈائریکٹر کو مبارکباد دی۔

جس ایک صارف نے کرن جوہر کو نشانے پر لیتے ہوئے کمنٹ لکھا کہ "آ گیا نیپو کڈ کی دائی جان"۔

صارف نے کمنٹ اس لیے کیا کیوں کہ کرن جوہر کو بھارتی فلم انڈسٹری میں نیپوٹزم یعنی صرف سپر اسٹارز کو ڈیبیو کرانے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

کرن جوہر بھی کہاں خاموش رہنے والے تھے فوراً جواب دے مارا کہ "چپ کرو، گھر بیٹھ کر منفی باتیں مت پالو، فلم میں دونوں بچوں کا کام دیکھو اور خود بھی کچھ اچھا کام کرو۔

خیال رہے کہ کرن جوہر جنہیں کسی دور میں "روم کومز" کا بادشاہ کہا جاتا تھا، اب وہ "نیپو کڈز کے گاڈ فادر" کے نام سے مشہور ہیں۔

چاہے عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی بات ہو یا اننیا پانڈے اور جھانوی کپور کی، ان سب کو کرن جوہر نے بالی وڈ کی دنیا میں متعارف کرایا۔

حال ہی میں انھوں نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کو فلم "نادانیاں" کے ذریعے لانچ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل
  • کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے
  • اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
  • لِپ فلرز ختم کروانے پر عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا، ویڈیو وائرل
  • نیپوکڈز کی دائی جان! کرن جوہر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
  • سرفراز نواز کا اپنی بیماری سے متعلق وائرل تصویر پر بیان سامنے آگیا
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے دعائیں، مولانا طارق جمیل کا مؤقف سامنے آگیا