صدر کی تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، نواز شریف کی اڈیالہ ملاقات کی خبر بے بنیاد ہے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی تبدیلی سے متعلق نہ حکومت میں اور نہ ہی کسی اور سطح پر کوئی تجویز زیر غور ہے، صدر زرداری ریاست کے آئینی سربراہ کے طور پر اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کی خبروں کو سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور بے سروپا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں محض میڈیا میں سنسنی پھیلانے اور غیر سنجیدہ چسکوں کی تسکین کے لیے گھڑی جاتی ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی کی سیاست کے زوال کے بعد میڈیا موضوعات کے قحط کا شکار ہو چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب غیر مصدقہ اور افواہ پر مبنی خبروں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ضرور ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ دونوں جماعتیں ہر معاملے میں مکمل اتفاق رکھتی ہوں۔ جمہوری نظام میں اختلافِ رائے فطری اور صحت مند علامت ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی سے متعلق بھی قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی تجویز یا بات چیت پارٹی میں زیر غور نہیں ہے، ملک میں عام انتخابات اپنی آئینی مدت کی تکمیل پر ہی منعقد ہوں گے اور کسی بھی قبل از وقت انتخاب کی کوئی تجویز فی الحال موجود نہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی کوئی تجویز
پڑھیں:
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-5
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف برادران نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نے پاک افغان معاہدے اور دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔