دھواں دار خطاب سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والی پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کی خاتون نوجوان افسر ایمان درانی کا جوشیلا خطاب ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتی سنی جا سکتی ہیں کہ ’پاکستان آرمی جو بھی کرتی ہے وہ عوام کے مفاد میں کرتی ہے‘۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اپنے ایک بیان میں ایمان درانی نے کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ عوامی مفاد میں کرتی ہے‘، ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ نہیں کہا کہ وہ جو بھی کرتی ہے ٹھیک کرتی ہے، میں نے یہ کہا کہ ’پاک فوج جو بھی کرتی ہے، وہ پبلک انٹرسٹ میں کرتی ہے‘،
کیپٹین ایمان درانی کا یہ بیان سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہو رہا ہے اور صارفین اس پر اپنے انداز میں تبصرے کر رہے ہیں۔
درج ذیل رپورٹ میں ہم جانتے ہیں کہ اپنے دھواں دار خطاب سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والی پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں؟
مزیدپڑھیں:کیا شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جو بھی کرتی ہے سوشل میڈیا پر ایمان درانی پاک فوج
پڑھیں:
ایم کیوایم آزادی اظہاررائے اور میڈیا ورکرز کے حقوق کی حمایت کرتی ہے: سید امین الحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق نے کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے صدر نصراللّہ چوہدری کی قیادت میں تشریف لانے والے وفد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک میں صحافتی اداروں کو درپیش چیلنجز، میڈیا ورکرز کے حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی، اور صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کراچی میں میڈیا سے جڑے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایم کیو ایم سینئر رہنما سید امین الحق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ہمیشہ آزادی اظہار رائے، صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی حمایت کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔
سید امین الحق نےکہا کہ آزاد صحافت جمہوریت کی روح ہے اور صحافی برادری نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے فروغ، قانون کی بالادستی اور عوامی مسائل کو اجاگر میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،
ان کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم پاکستان صحافیوں کے فلاحی اقدامات میں بھی اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ کے یو جے دستور کے صدر نصراللہ چوہدری نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انکی تنظیم کی جانب سے اہتام حلیم کا دعوت نامہ پیش کیا۔