وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سائبر سیل کا ایکشن، 932 لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
قیصر کھوکھر : وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ داخلہ کے سائبر پٹرولنگ سیل کا ایکشن،سائبر پٹرولنگ سیل سے 932 سوشل میڈیا لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ کئےگئے۔
سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر پنجاب میں 74 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں،سائبر پٹرولنگ سیل 24/7 سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب، پولیس، ڈی جی پی آر، پی آئی ٹی بی کی ٹیمیں مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
محکمہ داخلہ کےمطابق مذہبی منافرت پر مبنی سوشل میڈیا مواد پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے،سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس سیل سپیشل برانچ سے مستقل رابطے میں ہے،سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،شہری سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ،فرقہ وارانہ مواد ہرگز شیئر نہ کریں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سائبر پٹرولنگ سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر! اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خریدنا شروع کر دیا
غزہ میں جاری کارروائیوں پر بڑھتی ہوئی عالمی مخالفت اور دباؤ سے نکلنے کے لیے اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اپنے حق میں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت انفلوئنسرز کو فی پوسٹ 7 ہزار ڈالر تک ادا کر رہی ہے تاکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اسرائیل کے حق میں مواد شیئر کریں۔
امریکی فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ فنڈنگ حکومتِ اسرائیل ہیوس (Havas) میڈیا گروپ کے ذریعے کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 9 لاکھ ڈالر کے ابتدائی بجٹ کا نصف امریکی انفلوئنسرز کی بھرتی اور تربیت پر خرچ کیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اسرائیل ٹرمپ کے سابق ڈیجیٹل اسٹریٹجسٹ بریڈ پارسکیل کو ماہانہ 15 لاکھ ڈالر دے رہا ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہزاروں اسرائیل حامی پیغامات تخلیق کریں۔
گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے نیویارک میں امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ایک گروپ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اسرائیل کی گرتی ہوئی حمایت کو کیسے بحال کریں گے؟ اس پر نیتن یاہو نے جواب دیا کہ ہمیں مقابلہ کرنا ہوگا اور یہ مقابلہ ہم انفلوئنسرز کے ذریعے کریں گے۔