بیجنگ : چین نے اعلان کیا کہ رواں سال 18 دسمبر سے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کا باضابطہ آغاز کرے گی ۔یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ نہ صرف اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے،اقتصادی عالمگریت اور کثیرالجہتی کے فروغ میں چین کے عزم کی عکاسی ہے،بلکہ دنیا بھر کے ممالک کے لئے بڑی تعداد میں برآمدات ، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا.

اپریل 2018 میں ہائی نان کی مرحلہ وار فری ٹریڈ پورٹ کے قیام کی حمایت کے اعلان کے بعد ، متعلقہ پالیسیوں اور نظام نے آہستہ آہستہ بہتر شکل اختیار کی ہے ، تجارت ، سرمایہ کاری ، سرحد پار مالیاتی بہاؤ ،افرادی آمدورفت ، نقل و حمل اور ڈیٹا کے محفوظ اور منظم بہاؤ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، جس نے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کے لئے ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کے بعد ، “زیرو ٹیرف” اشیاء کا پیمانہ موجودہ 1،900 آئٹمز سے بڑھا کر تقریباً 6،600 آئٹمز تک کر دیا جائے گا، جوکل ٹیکس آئٹمز کا تقریباً 74 فیصد ہے۔ یہ درآمدی اخراجات کو کم کرے گا، مارکیٹ کو متحرک کرے گا، اور صارفین اور مارکیٹ اینٹٹیز کو منافع ملے گا. زیادہ نرم تجارتی انتظامات اور زیادہ آسان نقل و حرکت سے مراد ہے کہ سامان، اہلکاروں اور رقوم کی روانی زیادہ آزاد اور آسان ہوگی. زیادہ موثر ریگولیشن مختلف پالیسیوں کے نفاذ کو یقینی بنائے گا۔اس وقت ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کر رہی ہے، اور ڈیوٹی فری پالیسی اور ویزا فری اقدامات کے تعاون سے ہائی نان بین الاقوامی کھپت اور سیاحت کا ایک نیا مرکز بن رہا ہے۔ ایک زیادہ مربوط، جامع اور جدید عالمی اقتصادی نظام اب ہائی نان سے اپنی نئی پرواز کا آغاز کر رہا ہے۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فری ٹریڈ پورٹ سرمایہ کاری ہائی نان

پڑھیں:

 نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے زمین کی تبدیلی فیس میں رعایت کا فیصلہ

سٹی42: پنجاب حکومت نے نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے زمین کی تبدیلی فیس (لینڈ چارجز) میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

حکام کے مطابق اس سرمایہ کاری سے تقریباً 20,000 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ کمپنی کی غیرملکی سرمایہ کاری 150 ملین ڈالر اور برآمدات کا ہدف 400 ملین ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور اور قصور کے اسپیشل اکنامک زون میں لینڈ چارجز کی مد میں 44 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جس میں یہ رعایت دی جائے گی۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

تمام کارروائی اور نگرانی محکمہ صنعت اور محکمہ خزانہ مشترکہ طور پر کریں گے۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیر ملکی انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ، رپورٹ جاری
  • او آئی سی سی آئی سروے میں 73فیصد افراد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قراردیدیا
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • اسحاق ڈار کا کینیڈین ہم منصب سے رابطہ، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ،ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں منظور
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  •  نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے زمین کی تبدیلی فیس میں رعایت کا فیصلہ
  • اے آئی کا خوف بڑھنے لگا: ٹیکنالوجی کمپنیوں کی زیرزمین پناہ گاہوں پر سرمایہ کاری
  • تعلیم میں سرمایہ کاری ہی قوم کی نجات ہے، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح