اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کرانے کا نظام تیار
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کرانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کرلیا گیا۔وزات خزانہ کے مطابق 2026ء کے آخر تک اعلیٰ افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات عوام کے لیے ویب سائٹ پردستیاب ہوں گی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے وفاقی وصوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہوگی، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے۔دستاویز کے مطابق گریڈ17سے 22کے افسران اپنے ملکی و غیرملکی اثاثوں کی تفصیل جمع کرائیں گے جبکہ وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی لازمی دستیاب ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق اثاثوں کی آن لائن اشاعت کے لیے پرائیویسی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے انتظامات شامل ہوں گے جبکہ رسک بیسڈ ویری فکیشن کا طریقہ کار بھی متعارف کرایا جائے گا،دستاویز کے مطابق بینک اینٹی منی لانڈرنگ کے لیے وفاقی وصوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کریں گے جبکہ سرکاری اداروں کے اہلکاروں کے اثاثوں کی بھی چھان بین ہوسکے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افسران کے اثاثوں کی کی تفصیلات کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
بلوچستان، امن و امان کی صورتحال پر پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس محمد طاہر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کریں اور ہر ممکن طریقے سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے بلوچستان پولیس دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں صوبے کے تمام رینجز کے پولیس افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں افسران نے آئی جی پولیس بلوچستان کو امن و امان کی صورتحال اور دیگر سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید علی مہر، ایڈیشنل آئی جی پولیس سی ٹی سی آغا محمد یوسف، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسد علوی، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گورایا، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ بلوچستان طاہر علاؤالدین کاسی، ڈی آئی جی کرائمز برانچ بلوچستان ڈاکٹر فرحان زاہد اور اے آئی جی آپریشنز نوید عالم بھی موجود تھے۔
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کریں اور ہر ممکن طریقے سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے مزید کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام پولیس افسران کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھانی ہوں گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔