انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی مشترکہ اونر و اداکارہ پریتی زنٹا آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں۔

گزشتہ روز آئی پی ایل کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی مشترکہ مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات چیت کا سیشن رکھا جس میں ایک صارف نے اِن سے آسٹریلیا کے جارح مزاج کرکٹر گلین میکسویل سے شادی کا سوال کیا؟ جس پر اداکارہ ناراض ہوگئیں۔
صارف نے لکھا کہ میڈم میکسویل کی آپ سے شادی نہیں ہوئی، اس لیے وہ آپ کی ٹیم کی طرف سے اچھا نہیں کھیلتا تھا؟۔

مزید پڑھیں: پریتی زنٹا اپنی ہی فرنچائز کے شریک مالک کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

جس پر فرنچائز کی شریک مالک نے جواب دیا کہ "کیا آپ یہ سوال تمام ٹیموں کے مرد ٹیم مالکان سے پوچھیں گے، یا یہ امتیازی سلوک صرف خواتین کے ساتھ ہے؟ میں کبھی نہیں جان پاتی کہ خواتین کیلئے کارپوریٹ سیٹ اَپ میں کام کرنا کتنا مشکل ہے اگر میں کرکٹ میں کام نہیں کرتی تو"۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں چیئرلیڈر، ڈی جیز کو نہ بلایا جائے، مگر کیوں؟

انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ آپ نے یہ سوال مزاحیہ انداز میں پوچھا ہے لیکن یہاں موجود لوگ سمجھ رہے ہیں کہ سوال کا مقصد کیا تھا، میں نے گزشتہ 18 سالوں سے بہت محنت کرکے یہاں تک قدم جمائے ہیں، لہذا براہ کرم مجھے وہ عزت دیں جس کی میں حقدار ہوں اور صنفی قیاس آرائیوں سے رک جائیں"۔

مزید پڑھیں: پریتی زنٹا کے پشتو سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ پریتی زنٹا کی پنجاب کنگز آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 11 میچوں میں 7 فتوحات اور 3 شکستوں کیساتھ 15 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پریتی زنٹا پی ایل

پڑھیں:

بھارت کا رافیل طیارے گرائے جانے کا اعتراف، حالت جنگ میں ہیں، نقصانات حصہ ہوتے ہیں، انڈین ایئر مارشل

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی نے پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیارے مار گرائے جانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

انڈین ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی سے انڈین صحافی نے سوال کیا کہ ’کیا ہم اس حوالے سے اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ ہم نے کتنے اثاثے کھوئے ہیں؟‘

صحافی نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے کہ رافیل طیارے گرائے گئے ہیں۔ کیا آپ اس کی وضاحت کر سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم حالت میں جنگ میں ہیں، جنگ میں نقصانات ہوتے ہیں ، اس وقت میں اس بارے میں تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ ہم لڑائی کی حالت میں ہیں۔ اگر میں نے تبصرہ کیا تو اس سے دشمن کا فائدہ ہوگا۔‘

ایئرمارشل نے کہا کہ ’ہم انہیں اس وقت کوئی فائدہ نہیں دینا چاہتے۔ میں صرف یہی کہوں گا کہ ہم نے اپنے اہداف حاصل کر لئے ہیں۔ ہمارے تمام پائلٹ گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ نتائج پورے دنیا دیکھ سکتی ہے۔

دوسری جانب دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ آج پھر ہوگا، سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں مستقل جنگ بندی قائم کرنے کیلئے بات چیت کی جائے گی۔

بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے الزام عائد کیا کہ ’لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی سے سیز فائر کا (2021 کا) سمجھوتہ بھی ختم ہوچکا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے دوران گھسنے کی کوشش ہو رہی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’آپ نے دیکھا کہ جو تین، چار دن سے کارروائیاں چل رہی ہیں یہ جنگ سے کم نہیں تھیں۔

عام حالات میں ایک دوسرے ملک کی فضائیہ ہوا میں نہیں اڑتی اور ایک دوسرے پر اسٹرائیکس نہیں کرتیں۔

ہر رات دراندازی نہیں ہوتی۔قبل ازیں پاکستان کی جانب سے بھارت کے رافیل طیارےمار گرائے جانے اور دیگر نقصانات سے متعلق صحافی کے سوالات کے جواب میں انڈین ایئرمارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ آپ نے یہ سوال کیا ہے، ہم لڑائی کی حالت میں ہیں۔

نقصانات لڑائی کا حصہ ہیں۔ آپ کو ہم سے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ کیا ہم نے اپنے اہداف حاصل کیے ہیں؟ کیا ہم نے دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا ہدف حاصل کیا ہے؟‘ اس کا جواب ہاں ہے۔‘کیا انڈیا نے پاکستانی فضائیہ کے طیارے گرائے ہیں، اس سوال پر بریفنگ کے دوران ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا کہ ’ان کے طیاروں کو ہماری حدود میں آنے سے روکا گیا۔ ہمارے پاس ان کا ملبہ نہیں۔‘

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • جنگی جنون میں بھارت کو شکست کے بعد جاوید اختر بھی محتاط، پاکستان سے متعلق بات کرنے سے انکار
  • بہاولنگر میں اسپتال انتظامیہ کا سوال کرنے پر رپورٹر کو تھپڑ، ’کیا مریم نواز ایکشن لیں گی؟‘
  • ٹرمپ کی جانب سے سیزفائر کے اعلان پر بھارتی سیاستدان بھڑک اٹھے
  • مودی کا S-400 کیساتھ فوٹو سیشن؛ دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے پاکستانی دعوے کی تصدیق ؟
  • شوہر کے دوسری عورت کیساتھ تعلقات تھے، اداکارہ ثمن انصاری
  • برطانوی وزیرِ اعظم کے گھر آگ بھڑک اُٹھی؛ تحقیقات جاری
  • بھارت کا رافیل طیارے گرائے جانے کا اعتراف، حالت جنگ میں ہیں، نقصانات حصہ ہوتے ہیں، انڈین ایئر مارشل
  • محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی
  • انڈیا کا کوئی پائلٹ ہماری حراست میں نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کر دیا