Express News:
2025-11-11@23:19:12 GMT

ایلون مسک کا ایپل کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایپل پر گروک کے مقابلے میں اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کی جانب زیادہ جھکاؤ کا الزام عائد کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف فوری قانونی کارروائی  کے ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون کی مالک کمپنی اپنے ایپ اسٹور کے ذریعے اوپن اے آئی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

ایکس کی ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے ایپل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے ’مسٹ ہیو‘ خانے میں ایکس یا گروک کو رکھنے سے انکار کیوں کرتی ہے جبکہ ایکس دنیا کی نمبر ایک ایپ ہے اور گروک تمام ایپس میں نمبر پانچ پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کیا کمپنی سیاست کر رہی ہے؟۔

اگلی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ایپل کا یہ عمل ایپ اسٹور پر اوپن اے آئی کے علاوہ کسی دوسری اے آئی کمپنی کا پہلے نمبر پر پہنچنا ناممکن کردے گا، جو کہ بلا شبہ اینٹی ٹرسٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ایکس اے آئی فوری طور پر قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے ا ئی

پڑھیں:

22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ماں سے کہا میں آزاد زندگی گزاروں گی، انزیلہ عباسی

کراچی:

پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ انزیلہ عباسی کا کہنا ہے کہ میں نے 22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، میں نے ماں سے بات کی کہ میں خود کماؤں گی اور آزاد زندگی گزاروں گی۔

انزیلہ عباسی نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں یہ ایک مشکل بات تھی لیکن بعد میں ہمارے تعلقات مزید بہتر ہوگئے۔ امی مجھ پر اعتماد کرنے لگیں، میرے گھر آتیں، کھانا لاتی تھیں اور ہم اچھا وقت گزارتے تھے۔ بعد میں جب انہوں نے کہا کہ اب تم زندگی میں سیٹ ہو جاؤ تو میں واپس ان کے ساتھ رہنے آگئی۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈراموں میں تسلسل کے ساتھ صرف ساس بہو کے مسائل دکھائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کا بھی وہی مائنڈ سیٹ بن گیا ہے، ہمیں ڈراموں کے ذریعے عوام میں اہم ایشوز کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنی چاہئے۔

انزیلہ عباسی کا کہنا تھا کہ وہ خود کو کسی ایک فیلڈ تک محدود نہیں رکھنا چاہتیں۔ میں ایکٹر بھی ہوں، ماڈل بھی اور گلوکارہ بھی۔ مجھے تخلیقی کام پسند ہے۔ میں ہر فیلڈ میں کچھ نیا آزمانا چاہتی ہوں۔

انزیلہ عباسی نے اپنے والدین کی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ماں کے بارے میں یہ کہوں گی کہ انہوں نے طلاق کے بعد سب کچھ ازسرِنو سنبھالا۔ وہ بہت کم عمر یعنی بیس کی دہائی میں تھیں جب میری پیدائش ہوئی۔ انہوں نے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔ میں نے کبھی والد کی کمی محسوس نہیں کی اور اس حوالے سے مجھے ان سے کوئی شکوہ نہیں۔ ہاں، بچپن میں کبھی کبھار والدین سے جھنجھلاہٹ ہوتی ہے، لیکن بڑے ہونے پر وہ احساس ختم ہوگیا۔

اپنے والد شمعون عباسی کے حوالے سے انزیلہ نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ وہ بہت اچھے اداکار ہیں، لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ان کی کس بات سے خود کو جوڑوں۔ میں والدین کے کام کو فالو نہیں کرتی، وہ ان کا پیشہ ہے۔ بچپن میں میں ان سے زیادہ جڑی ہوئی تھی کیونکہ میں نے انہیں بیک وقت اداکاری، ہدایت کاری اور تحریر کرتے دیکھا لیکن انہیں رول ماڈل کے طور پر نہیں لیتی۔ میں نے اپنے والد سے یہ سیکھا ہے کہ اپنے فن پر مسلسل محنت کرتے رہنا چاہیے اور خود کو ہر میدان میں بہتر بنانا چاہیے۔

یاد رہے کہ انزیلہ عباسی معروف فنکار جوڑی جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی صاحبزادی ہیں، شمعون عباسی نے جویریہ عباسی سے جوانی میں 1997 میں شادی کی تھی تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

انزیلہ عباسی نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں لال عشق، گلہ اور حقیقت شامل ہیں۔ وہ اگست 2023 میں تشفیٰ انصاری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے‘، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد میں خود کش دھماکے کی مذمت
  • چین کے حکم پر ایپل نے ہم جنس پرستوں کی ایپس ہٹا دیں
  • ڈپٹی کمشنرز نے تجاوزات کیخلاف رپورٹ کمشنر کوپیش کردی
  • پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والے کیخلاف کارروائی ہو گی، مولانا غفور حیدری
  • سولر سسٹمز میں ناقص انورٹرز کی تنصیب پر لیسکو کی سخت کارروائی کا فیصلہ
  • سندھ بلڈنگ، محمود آباد کی تنگ گلیوں میں بھی تعمیراتی لاقانونیت عروج پر
  • تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے کا گوشت ‘‘چھوٹے گوشت’’ یعنی دبنے بکرے کے نام پر فروخت کرنے والے منظم گروہ کاکارندہ میڈیاکودیکھایاجارہاہے
  • 22 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ماں سے کہا میں آزاد زندگی گزاروں گی، انزیلہ عباسی
  • امریکی جج کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کا نیشنل گارڈ کو پورٹ لینڈ بھیجنے کا حکم غیر قانونی قرار
  • غیر ملکیوں کے زیر انتظام کال سینٹرز میں غیر قانونی سرگرمیاں، 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج