آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، نظریں آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ پر جمالیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راونڈر گلین میکسویل نے آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ پر فوکس کے لیے ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی۔

ایک روزہ کرکٹ کوخیرآباد کرنے پر گلین میکسویل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’کافی سوچ و بچار کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا، ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، 2012 کے ڈیبیو سے2015 میں اپنے میدانوں میں ورلڈ کپ جیتنا اور 2023 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ بننا، یہ وہ یادیں ہیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹی 20 ٹیم کے لیے دستیاب ہوں اور آسٹریلیا کو آئندہ سال ورلڈ کپ میں کامیابی دلانے کے لیے بیتاب ہوں۔

36 سالہ آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں 3990 رنز بنائے، 2023 کے ورلڈ کپ میں انجری کے باوجود افغانستان کے خلاف 128 گیندوں پر شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے اور شکست کے دہانے پر پہنچی کینگروز کو فاتح بنانے کی تاریخی اننگز ایک روزہ کرکٹ میں سرفہرست رہے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ورلڈ کپ

پڑھیں:

پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی راہ ہموار

ترکیہ تعاون و ہم آہنگی ایجنسی (TIKA) نے پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم کی اسپانسرشپ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ناروے کپ 2025 میں ان کی شرکت کی راہ ہموار کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک خصوصی لانچ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹیم کو فراہم کردہ پیشہ ورانہ اسپورٹس ویئر اور کھیلوں کا سامان عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چلڈرن نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

تقریب میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر برائے پاکستان عرفان نذیراوغلو،TIKA پاکستان کی کوآرڈینیٹر صالحہ تنا، مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید گیلانی، ٹیم کے کھلاڑیوں اور ترکیہ و پاکستان کے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

’کھیل برائے ترقی‘محض نعرہ نہیں، عملی جدوجہد

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صالحہ تنا نے کہا یہ اسپانسرشپ صرف ایک کھیل کی سرگرمی نہیں بلکہ ان بچوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی امید ہے۔ ناروے کپ میں ان کی شرکت ترکیہ کے عوام کی جانب سے یکجہتی اور بھائی چارے کی علامت ہے۔‘

انہوں نے مسلم ہینڈز کے ’کھیل برائے ترقی‘ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ TIKA کو اس مشن میں شراکت پر فخر ہے۔

ترکیہ، پاکستان تعلقات: ترقیاتی منصوبوں سے بھائی چارے تک

ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو نے کہا کہ ’اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کی کامیابی اب محض ایک خواب نہیں، حقیقت بن چکی ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ TIKA نے گزشتہ 15 برسوں میں پاکستان میں تقریباً 700 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، جو ترکیہ اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات کا ثبوت ہیں۔

مسلم ہینڈز کی کاوشیں اور کھلاڑیوں کی امیدیں

مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید گیلانی نے کہا کہ ان کی تنظیم برسوں سے پسماندہ بچوں کی فلاح، بحالی اور معاشرتی انضمام پر کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق TIKA کی اسپانسرشپ صرف مالی معاونت نہیں بلکہ بین الاقوامی بھائی چارے کا عملی مظہر ہے۔

ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی عبیداللہ نے کہا کہ ’ہم ہزاروں نوجوانوں میں سے سخت انتخابی عمل سے گزر کر منتخب ہوئے ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کو باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔ ہم TIKA اور مسلم ہینڈز کے شکر گزار ہیں۔‘

ناروے کپ 2025 میں پاکستانی ٹیم وہ پیشہ ورانہ کٹس اور کھیلوں کا سامان استعمال کرے گی جو TIKA نے فراہم کیا ہے، جن پر TIKA کا لوگو نمایاں ہوگا، جو میدان میں ترکیہ کے تعاون کو اجاگر کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی راہ ہموار
  • ایرانی صدرآئندہ ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے
  • پاکستان ویمنز کرکٹ کا آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ اعلان
  • قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے باقاعدہ معاہدہ
  • فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان
  • فلسطین کو رکنیت کیوں دی؟ امریکا نے تیسری بار یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
  • کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ تعلقات؛ نائلہ راجہ کا ردعمل سامنے آگیا
  • نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی شدید مذمت
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا
  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالی بارش 12 قیمتی جانیں نگل گئی: این ڈی ایم اے