Daily Ausaf:
2025-11-03@06:59:53 GMT

گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ گلین میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں 3990 رنز بنائے۔

گلین میکسویل نے آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر توجہ رکھنے کے لیے ون ڈے سےریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، آسٹریلوی بیٹر نے کہا کہ فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر جارج بیلی سے تفصیلی بات چیت کی ، ون ڈے کیریئر اتارچڑھاؤ سے بھرپور رہا۔

کہیں گرمی کا قہر، کہیں برفباری کا سحر، بابو سر ٹاپ پر برفباری، جون میں جنوری کے نظارے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گلین میکسویل

پڑھیں:

لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور کے کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔اس فیصلہ کن مقابلے میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ اتنی بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئے کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔ہفتے کو لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے لیے 32 ہزار 437 افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔اتنی بڑی تعداد میں شائقین کے آنے پر قذافی اسٹیڈیم کی اسکرین پر ہاؤس فل بتایا گیا۔ یہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ کراؤڈ تھا۔ اتنی بڑی تعداد میں آج سے پہلے ہوم گراؤنڈ پر شائقین میچ دیکھنے نہیں آئے۔لاہور کے کرکٹ شائقین نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کھیل سے کس قدر والہانہ محبت کرتے ہیں۔واضح رہے پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔گرین شرٹس نے جنوبی افریقا کا 140 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیریز 1-2 سے جیت لی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ہمارے ٹاؤن چیئرمینوں کی کارکردگی قابض میئر سے کہیں زیادہ بہترہے ، حافظ نعیم الرحمن
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
  • شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • کرکٹ آسٹریلیا کا بگ بیش لیگ کی نجکاری کا فیصلہ