آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اچانک ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کی بڑی وجہ ان کا مسلسل زخمی ہوتا جسم اور 50 اوورز کے فارمیٹ میں بڑھتی جسمانی دشواریاں بنی ہیں۔

میکسویل نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رواں برس لاہور میں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران ایک سخت اور پتھریلے آؤٹ فیلڈ پر کھیلتے ہوئے محسوس کیا کہ اب ان کے جسم کی برداشت ختم ہو رہی ہے۔ اگلے میچ میں گیلی اور پھسلن والی آؤٹ فیلڈ پر فیلڈنگ کے بعد ان کے جسم کا ردعمل واضح کرچکا تھا کہ وہ 50 اوورز کی سختی کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

میکسویل نے کہا کہ اگر کنڈیشنز مثالی نہ ہوں، تو میرا جسم 50 اوورز کا دباؤ نہیں سہہ پاتا۔ میکسویل نے 149 ایک روزہ میچز میں3990  رنز بنائے

ہیں جبکہ ان کی اوسط33.

81  ہے۔ انہوں نے 4  سینچریاں اور 23 نصف سینچریاں بنائیں جبکہ 77 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کا126.7  کا اسٹرائیک ریٹ ایک روزہ میچوں کی تاریخ کا دوسرا بلند ترین اسٹرائیک ریٹ ہے۔

مزید پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ: گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری جڑ دی

ان کی 2023 ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف 201 رنز کی اننگز کو اب تک کی عظیم ترین ایک روزہ اننگز میں شمار کیا جاتا ہے۔

میکسویل نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔ انڈین پریمیئر لیگ (IPL) اور بگ بیش لیگ (BBL) جیسے مقامی ٹی20 ٹورنامنٹس میں بھی حصہ لیں گے۔

میکسویل نے کہا کہ میں چند سیریز مزید کھیل کر صرف ذاتی فائدے کے لیے جگہ نہیں گھیرنا چاہتا تھا۔ بہتر یہی سمجھا کہ نئے کھلاڑیوں کو 2027 ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع دیا جائے۔

آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ گلین میکسویل اپنی فطری صلاحیت، توانائی، اور میچ جتوانے کی اہلیت کے باعث ایک روزہ کرکٹ کے سب سے دلچسپ کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ میکسویل اب بھی ٹی20 فارمیٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے، خاص طور پر اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں ان کا کردار کلیدی ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلیا آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آسٹریلیا ا سٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل میکسویل نے ایک روزہ ورلڈ کپ

پڑھیں:

’جیسے کو تیسا‘ پاکستان کے ویمنز ورلڈ کپ میچز بھارت کی بجائے سری لنکا منتقل

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال ویمنز ورلڈ کپ میں اپنے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کھیلے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال کے آغاز میں ایک ہائبرڈ ماڈل متعارف کرایا تھا، جس کے تحت چیمپیئنز ٹرافی سمیت تمام مشترکہ ٹورنامنٹس میں کسی بھی ملک کی ٹیم میزبان ملک کے بجائے کسی تیسرے نیوٹرل مقام پر میچ کھیل سکتی ہے۔

اسی ماڈل کے تحت ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کے گروپ میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقد ہوں گے۔ ان میچز میں پاکستان کا بھارت اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کے خلاف مقابلہ بھی شامل ہے۔ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل کرتا ہے تو ان میچز کی میزبانی بھی کولمبو کرے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

دوسری جانب بھارتی شہر بنگلورو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ اور ممکنہ فائنل (اگر پاکستان فائنل میں نہ پہنچا) کی میزبانی کرے گا، جبکہ گوہاٹی، اندور اور وشاکھاپٹنم دیگر میزبان شہروں میں شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ نے رواں برس اپریل میں واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ قومی خواتین ٹیم بھارت کا دورہ نہیں کرے گی۔ ان کے بقول یہ بھارت پر منحصر ہے کہ وہ پاکستان کے میچز کہاں منعقد کرتا ہے۔

ٹورنامنٹ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک جاری رہے گا۔ آسٹریلیا موجودہ عالمی چیمپیئن ہے، جس نے پچھلے ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

ماہرین کے مطابق سری لنکا میں میچز کی میزبانی کا ایک ممکنہ چیلنج موسم ہو سکتا ہے، کیونکہ اکتوبر وہاں نمی کے بلند ترین مہینوں میں شمار ہوتا ہے، جو میچز میں خلل ڈال سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی سے قبل بھی دونوں ممالک صرف آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت مزید کشیدہ ہو گئے جب بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا اور اپنے میچز دبئی میں کھیلے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت پاکستان پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم پی سی بی سری لنکا ویمنز ورلڈ کپ 2025

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی اوور 40 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق
  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل
  • ’جیسے کو تیسا‘ پاکستان کے ویمنز ورلڈ کپ میچز بھارت کی بجائے سری لنکا منتقل
  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، متعدد عہدیدار اچانک فارغ
  • جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
  • معروف کرکٹر نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، مگر کیوں؟ جانیں
  • ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے اقدامات کا فیصلہ، پیٹرول سمیت ہر قسم کی نقد خریداری پر اضافی رقم لینے کی تجویز
  • ٹی ٹوئنٹی کے لیے ون ڈے کرکٹ کو چھوڑا، میکسویل
  • گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان