کہیں گرمی کا قہر، کہیں برفباری کا سحر، بابو سر ٹاپ پر برفباری، جون میں جنوری کے نظارے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) کہیں گرمی کا قہر رہا، کہیں برفباری کا سحر طاری ہوگیا۔
مانسہرہ کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر برفباری ہوئی جس کے باعث جون میں جنوری کے نظارے دیکھنے کو مل گئے، بٹہ کنڈی، جل کھڈ، بیسر اور دیگر پہاڑوں پر بھی سفیدی چھا گئی، موسم مزید سرد ہو گیا، آئندہ 24 گھنٹے تک مزید برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی۔
بالائی علاقوں میں بادلوں کی بھی انٹری ہوگئی، بالاکوٹ، ناران، کاغان میں جم کر بارش ہوئی، مری، گلیات، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بادل برسنے کا امکان پیدا ہوگیا۔
میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی، سندھ اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش، 2 بچے انتقال کرگئے
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کے ماموں نے بتایا کہ پانچ میں دو بچے دوران علاج انتقال کرگئے جن کی تدفین تھوڑی دیر میں کی جائے گی۔گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن کی نجی اسپتال میں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل تھیں۔ڈاکٹرزکے مطابق پیدائش ایمرجنسی سیزیرین سیکشن ذریعے ہوئی بچوں کا وزن بہت کم ہے سب بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جبکہ بچوں کو بچوں کو آکسیجن دی گئی اور بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ کروائے گئے۔اہلخانہ کے مطابق عدنان شیخ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی بچوں کی حالت پہلے سے بہتر ہے، پیشے کے اعتبار سے بچوں کے والد ڈرائیور ہیں۔بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ اخراجات بہت زیادہ ہے لہذا نتظامیہ اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ پانچ بچوں کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔