آئی پی ایل میں انجریز کا سلسلہ جاری، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل انجرڈ ہوگئے۔
بدھ کے روز چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں ٹاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کنگز کے کپتان شریاس ایر نے گلین میکسویل کی انگلی فریکچر ہونے کے متعلق بتایا۔
آئی پی ایل فرنچائز اور آسٹریلوی ٹیم میں میکسویل کے ساتھی کھلاڑی مارکس اسٹوائنس نے بھی ان کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں انجرڈ ہونے کی تصدیق کی۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ میکسویل رواں ٹورنامنٹ کا دوبارہ حصہ نہ سکیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا دیا
آسٹریلیا نے چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 206 رنز کا ہدف دیا تھا جو آسٹریلیا نے آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں چھٹی بار 200 یا زائد کا ہدف حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔
اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ کینگروز نے بھی یہ کارنامہ 5 بار انجام دیا تھا، ویسٹ انڈیز 200 سے زائد رنز کا دفاع کرنے میں ناکامی کے لحاظ سے سرفہرست ہے، ٹیم چھٹی بار اس خفت سے دوچار ہوئی۔
میچ میں آسٹریلیا کی طرف سے گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے، انکی اننگز میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔