وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بارڈر پر ٹینشن ہے، ہم ہر چیز کا مقابلہ کرنا ہے، ہماری افواج وطن کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بچوں سرحد پر کشیدگی ہے آپ نے ڈرنا نہیں بلکہ بہادری سے مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں سے طلبا افواج کو پیغام دیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، آج اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آپ کا تعلق کسی بھی سیاسی تنظیم سے ہو، وعدہ کریں کہ ہر قدم پاکستان کے لیے اٹھے گا، ملکی سالمیت کو نقصان پہچانے کی کسی سازش میں شریک نہیں ہونا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاست کو لوگ برا سمجھتے ہیں، سیاست سے بڑی کوئی عبادت نہیں، خدمت کا دوسرا نام سیاست ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ آج لاہور میں 14 ہزار بچوں کو لیپ ٹاپ ملنے والے ہیں، میں آج آپ کو لیپ ٹاپ یا اسکالر شپ دینے نہیں بلکہ شاباشی دینے آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی کارکردگی دیکھ کر لگتا ہے کہ پنجاب اور پاکستان کا مستقبل روشن ہے، لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ تو بہانہ ہے میں تو بچوں سے ملنے آتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ بچے اپنی تعلیم کےلیے کسی کے محتاج نہ رہیں، لیپ ٹاپ کی تقسیم بلا تخصیص مکمل میرٹ پر کی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپس کےلیے1 لاکھ بچوں کی درخواستیں مجھےموصل ہوئیں، ان تمام ایک لاکھ بچوں کو لیپ ٹاپ ملیں گے، دوسرےصوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی کہتی ہوں کہ بچوں کو نوازیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ لیپ ٹاپ

پڑھیں:

مریم نواز کا ستھراپنجاب پروگرام ‘ ویشٹ ٹوویلیو پر اجیکٹ شروع : آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کا تجربہ کا میاب

 لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی مفت سہولیات فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن ویل پر بھی دستیاب ہیں۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پر اپنے پیغام میں انہوں نے  کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ہے۔ ہیپاٹائٹس آہستہ آہستہ جگر کو متاثر کرتا ہے۔ بروقت تشخیص و علاج نہ ہونے پر جان لیوا ہو سکتا ہے۔ ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آگاہی مہم کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ صحت مند پنجاب ہی ترقی یافتہ پنجاب ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ ضرور کروائیں، ویکسین لگوائیں، پیغام  دوسروں تک پہنچائیں۔ احتیاط اور علاج سے ہیپاٹائٹس سے مکمل بچاؤ ممکن ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ  نے ستھرا پنجاب پروگرام سے ’’ویسٹ ٹو ویلیو‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ لکھو ڈیر کے علاقے میں بائیو ڈی گریڈ ایبل آلائشوں کو استعمال کر کے بائیوگیس پیدا کی گئی۔ ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے تقریباً 20 سے 25ہزار کلو گیس پیدا کی جا سکتی ہے۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس پروڈکشن سے 60 سے 70لاکھ روپے کا ریونیو اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔  محض چند لاکھ کی لاگت سے لاہور میں آلائشوں کے ذریعے بائیو گیس پیدا کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔ 50میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ تین ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل ہوسکے گا۔ 10سال میں لینڈ فل سائٹ سے حاصل ہونے والی گیس سے 2.5ملین ڈالر آمد ن ہوگی۔ پنجاب میں ری سائیکلنگ پارک کے ماڈل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ماڈل ری سائیکلنگ پارک سے سالانہ 190 ملین روپے آمدن حاصل کی جا سکے گی۔ لکھو ڈیر ڈسپوزل سائٹ کی بحالی سے سالانہ 2.75لاکھ ٹن کاربن کریڈٹ اور 4.2ملین ڈالر آمدن کی توقع ہے۔ میونسپل سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ کے ذریعے لینڈ فلز سے کچرے میں 60فیصد کمی ہوگی۔ ویسٹ ٹو ویلیو انکوبیشن سینٹر، سٹارٹ اپ کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ، سیڈ فنڈنگ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مواقع فراہم کرے گا۔ اجلاس میں ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ  نے ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے آلائشوں سے بائیوگیس پروڈکشن پراجیکٹ کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • ضلعی سرکاری ہسپتالوں میں اینجو پلاسٹی کا آغاز، ہر مریض کو دہلیز پر سہولت دینگے: مریم نواز
  • مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت
  • مریم نواز کا ستھراپنجاب پروگرام ‘ ویشٹ ٹوویلیو پر اجیکٹ شروع : آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کا تجربہ کا میاب
  • ستھرا پنجاب پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے، مریم نواز: عالمی بنک، یورپی ممالک سرمایہ کاری کیلئے آمادہ
  • ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے: مریم نواز
  • مریم نواز عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہتی ہیں، گورنر پنجاب
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر پاکستان کے مریضوں کیلئے امید کی کرن بنے گا: مریم نواز
  • پنجاب میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق
  • مریم نواز کا بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے کا اعلان
  • مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس: 1200 دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ