پاکستان اور چین کا کوانٹم ٹیکنالوجی میں اشتراک، نیا تحقیقی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان نے مستقبل کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی سمت ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چین کے ساتھ کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ پیش رفت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی معاونت سے عمل میں آئی ہے، جس کا مقصد ملکی معیشت کو جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرنا اور پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا میں صفِ اول کے ممالک میں شامل کرنا ہے۔
اس معاہدے کے تحت سی پیک فیز II میں ایک نئے تحقیقی و سائنسی منصوبے، نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے، جو نہ صرف پاکستان کی ٹیکنالوجی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا بلکہ صنعتی و سائنسی خودکفالت کی بنیاد بھی رکھے گا۔
یہ مرکز کوانٹم ٹیکنالوجی کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق، تربیت، جدت اور ماہرین کے باہمی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا جا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے مطابق کوانٹم ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان میں صحت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، دفاعی نظام، ٹریفک مینجمنٹ اور سائبر سیکورٹی جیسے اہم شعبوں میں انقلابی بہتری متوقع ہے۔ کوانٹم کمپیوٹنگ کے جدید اطلاق سے ڈیٹا کے تجزیے، رفتار اور سیکورٹی کے نظام میں بے مثال ترقی حاصل کی جا سکے گی، جو ملکی سلامتی اور ترقی دونوں کے لیے نیا دور ثابت ہوگی۔
چینی ماہرین اور کمپنیوں کی شمولیت سے نہ صرف پاکستان کی صنعتی پیداوار اور معیشت مستحکم ہوگی بلکہ مقامی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کے رجحانات کو فروغ ملے گا۔ اس اشتراک کے ذریعے پاکستانی ماہرین کو تربیت اور تحقیق کے نئے مواقع ملیں گے، جس سے ملک میں ٹیکنالوجیکل خود انحصاری کو فروغ حاصل ہوگا۔
ایس آئی ایف سی کے مطابق ڈیجیٹل انقلاب اور جدید سائنسی ترقی پاکستان کے مستقبل کی سمت طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ شراکت نہ صرف ٹیکنالوجی بلکہ تعلیم، صنعت اور قومی سلامتی کے میدان میں بھی پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیکنالوجی کے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔