سعودی عرب کا پاکستان کیلیے 1 ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (جسارت نیوز) سعودی عرب رواں مالی سال2025-26 میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کرے گا جبکہ پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹس بھی رول اوور کرے گا۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب رواں مالی سال پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی آئل فیسیلٹی دے گا جو290 ارب روپے کے مساوی ہوگی۔ حکام کے مطابق سعودی عرب5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس بھی رول اوور کرے گا، دو ارب ڈالر دسمبر جبکہ 3 ارب ڈالر قرض جون2026 میں واجب الادا ہیں۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے3 ماہ میں85 ارب روپے سے زائد کی آئل فیسیلٹی دی گئی، سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ سہولت30 کروڑ ڈالر کے مساوی ہے۔ سعودی عرب ماہانہ بنیاد پر10 کروڑ ڈالر کی آئل فیسیلٹی فراہم کر رہا ہے، پاکستانی کرنسی میں یہ سہولت28 ارب37 کروڑ روپے ماہانہ ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو5 ارب ڈالر ٹائم ڈپازٹس4 فیصد شرح سود پر دے رکھے ہیں، سعودی عرب ان فنڈز کی ادائیگی ہر سال رول اوور کرتا ہے۔ قرض کی مد میں سعودی ڈپازٹس1450 ارب روپے کے مساوی ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کو یہ قرض بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کر رکھی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی آئل فیسیلٹی ارب ڈالر ڈالر کی
پڑھیں:
حالی روڈ کی بجلی منقطع کرنے پر علاقہ مکین کا شدید احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-2-1
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو کی جانب سے حالی روڈ کے کچھ علاقوں میں بجلی منقطع کئے جانے کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اس حوالے سے علاقہ مکینوں سکندر علی، جنید احمد، ریحان خان اور دیگر نے کہا ہے کہ حیسکو حکام نے بعض بلوں کی عدم ادائیگی کو بہانہ بنا کر تمام علاقوں کی بجلی منقطع کر دی ہے جبکہ اکثر صارفین نے اپنے بلوں کی ادائیگی بھی کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیسکو حکام عوام کے ساتھ بڑی ناانصافی کر رہے ہیں۔ شکایات کے باوجود تاحال کوئی ازالہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے، حیسکو حکام سے انکوائری کرنے اور حالی روڈ کے علاقے میں بجلی بحال کرکے عوام کو اس سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا۔ ادھر حیسکو پریت آباد سب ڈویژن میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری لوڈشیڈنگ کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔