وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق قصر یمامہ پہنچنے پر محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے سے متعلق بھی گفتگو کی۔
ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر آج ہی سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں، وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹوکی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم کانفرنس شریک میں عالمی رہنماؤں اوربین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے: فیلڈ مارشل
چیف آف آرمی اسٹاف چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے اسلام آبد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انڈونیشئین صدر اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر اور انڈونیشین صدر نے دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تربیت، انسداد دہشتگردی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
دوسری جانب انڈونیشئین صدر کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، اور علاقائی امن اور سلامتی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی