اسلام آباد:

سعودی عرب کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کل سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلی حکام پر مشتمل ہوگا.

وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے جبکہ دورۂ ریاض میں وزیرِاعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اور افرادی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں  میں علاقائی اور عالمی امورِ دلچسپی پر بھی گفتگو ہوگی ۔

وزیرِاعظم کانفرنس کے موقع پر دیگر ممالک کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گےپاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے شعبے میں تعاون کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیرِاعظم دیگر عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے منصوبے اجاگر کریں گے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق دورہ اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دینے کی عکاسی کرتا ہے۔

Tagsپاکستان

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل وزیراعظم شہباز شریف کریں گے

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر، عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے، جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) کی 9ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، اور معاونینِ خصوصی طارق فاطمی و بلال بن ثاقب پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم

ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرینِ معیشت شریک ہوں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس میں پائیدار ترقی، اقتصادی شمولیت، جدت اور عالمی جغرافیائی سیاست میں تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا نیلگوں پانیوں میں تیرتا بیادہ جزیرہ دنیا بھر کے سیاحوں میں مقبول کیوں؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شریک عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے، جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے حوالے سے تعاون کے امکانات پر گفتگو کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

FII سعودی عرب سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان وزیر اعظم محمد شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کا 3 روزہ دور؛ وزیراعظم شہباز شریف ریاض پہنچ گئے
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر، عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد کی دعوت پر کل 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم کا تین روزہ دورہ سعودی عرب، ایف آئی آئی 9 کانفرنس میں شرکت
  • وزیراعظم شہباز شریف سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم تین روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے