عابدہ پروین ہسپتال منتقل، گلوکارہ کی حالت کیسی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
عابدہ پروین ہسپتال منتقل، گلوکارہ کی حالت کیسی ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور صوفی موسیقی کی ملکہ، عابدہ پروین کی ٹیم نے اپنی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کے اردگرد ڈاکٹرز کی ٹیم نظر آ رہی تھی۔یہ تصویر سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہوئی اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کی صحت کے لیے دعائیں بھی کیں۔تاہم اب عابدہ پروین کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے،
جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر تقریباً تین ماہ پرانی ہے اور اس وقت کی ہے جب وہ صرف روٹین طبی معائنے کے لیے اسپتال گئی تھیں۔پیغام میں واضح کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں اور عابدہ پروین الحمدللّٰہ مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔ بیان میں گلوکارہ کی ٹیم کی جانب سے درخواست کی گئی کہ لوگ غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں اور مداح صرف تصدیق شدہ ذرائع پر اعتماد کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت سے مضر صحت ہواؤں کی آمد، آلودگی میں خطرناک اضافہ، لاہور پھر سرفہرست عظیم دیوارِ چین پر پہلے پاک چائنا فیشن شو کا انعقاد حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہالی وڈ اداکاروں، فلمسازوں سمیت 3900 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان جوا ایپ کیس: ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، اکاؤنٹس میں کتنی دولت موجود ہے؟ چین کی پہلی 8Kخلائی دستاویزی فلم کی76 ویں بین الاقوامی خلائی کانفرنس میں شان دار نمائش مشہور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عابدہ پروین گلوکارہ کی
پڑھیں:
پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
ویب ڈیسک: پی ٹی اے نے ملک بھر کے موبائل فون صارفین کے لیے ایک اہم اور تنبیہی پیغام جاری کیا ہے جس میں اپنی نام پر رجسٹرڈ سمز کے غیر ذمہ دارانہ استعمال سے خبردار کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ اپنی شناخت پر جاری شدہ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قانوناً جرم ہے کیونکہ آپ کے نام پر موجود سم کسی بھی غیر قانونی یا مجرمانہ کارروائی میں استعمال ہو سکتی ہے۔
صارفین کی سہولت اور حفاظت کے لیے پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ شہری یہ چیک کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں فعال ہیں،اس معلومات کیلئے صارفین cnic.sims.pk ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں یا اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر کسی ڈیش (-) کے 668 پر ایس ایم ایس کر کے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اگر شناختی کارڈ پر کوئی نامعلوم یا بلا ضرورت سم نظر آئے تو اسے فوری طور پر بلاک کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محفوظ خریداری اور بائیو میٹرک کا احتیاطی استعمال
پی ٹی اے حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئی سم کی خریداری کے لیے ہمیشہ صرف مستند فرنچائز یا آفیشل کسٹمر سروس سینٹر کا ہی انتخاب کریں اور اس بات کی مکمل تصدیق کریں کہ آپ کی اجازت یا علم کے بغیر کوئی بھی سم رجسٹر نہ کی جا رہی ہو۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اس سے قبل بھی پی ٹی اے کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا جا چکا ہے کہ مفت سم کا لالچ دے کر بائیو میٹرک تصدیق کروانے والے افراد سے ہوشیار رہیں۔
ایسے دھوکے باز آپ کی بائیو میٹرک کا غلط استعمال کر کے آپ کی معلومات پر کوئی اور سم بھی جاری کروا سکتے ہیں، جس کا خمیازہ بعد میں اصل صارف کو بھگتنا پڑ سکتا ہے۔