راولپنڈی؛ اب تک کتنی لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگی؟ تفصیلات جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
راولپنڈی میں نو سے چودہ سال لڑکیوں کیلئے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گجر خان میں 82% کوریج، 20337 بچیاں ویکسینیٹڈ جبکہ 1195 رہ گئی ہیں۔ کہوٹہ میں 82% کوریج، 6663 بچیاں ویکسینیٹڈ، 295 رہ گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ کلر سیداں میں 56% کوریج، 4502 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 1145 رہ گئیں جبکہ کوٹلی ستیاں میں 87% کوریج، 3819 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 264 رہ گئیں ہیں۔
مری کی بات کی جائے تو 72% کوریج، 6211 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 482 رہ گئیں۔ راولپنڈی کینٹ میں 82% کوریج، 28037 بچیاں ویکسینیٹڈ، 1687 بچیاں ویکسینیشن کرانے سے رہ گئیں ہیں۔
راولپنڈی سٹی میں 82% کوریج، 33129 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 2324 رہ گئیں جبکہ راولپنڈی رورل میں 63% کوریج، 27892 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 2342 رہ گئیں ہیں۔
ٹیکسلا میں 72% کوریج، 17866 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 1513 رہ گئیں۔ مجموعی طور پر 75% کوریج، 148456 بچیاں ویکسینیٹڈ اور 11247 رہ گئیں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رہ گئیں ہیں
پڑھیں:
مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، کونسی نئی ڈیوائسز لانچ کی گئیں؟
گزشتہ پانچ ہفتوں سے مقبول اسمارٹ فونز میں سرِ فہرس رہنے والی ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی سے ون پلس نے پہلی پوزیشن چھین لی۔
مقبول اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق ون پلس 15 فائیو جی (نئی انٹری) پہلے، شیاؤمی ریڈمی کے 90 پرو میکس فائیو جی دوسرے اور شیاؤمی 17 پرو میکس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اوپو فائنڈ ایکس 9 پرو چوتھے، سام سنگ گلیکسی اے 56 پانچویں، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے، ایپل آئی فون 17 پرو میکس ساتویں پوزیشن پر ہیں۔
آٹھویں پوزیشن پر نتھنگ فون (3 اے) لائٹ (نئی انٹری)، ویوو آئی کیو او او نیو 11 (نئی انٹری) نویں اور سام سنگ گلیکسی اے 17 دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔