Express News:
2025-11-23@03:15:22 GMT

یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوا ایپ کیس میں پیشرفت

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

سیشن کورٹ لاہور میں جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے معاملے میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عروب جتوئی کی ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں۔

عروب جتوئی کے وکیل نے عدالت کے سامنے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عروب جتوئی بیمار ہیں اور اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے درخواست کے ساتھ عروب جتوئی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے معاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے عروب جتوئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی پر جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔ یہ کیس پاکستان میں آن لائن جوئے کی ایپس کے خلاف چلائے جانے والے بڑے مقدمات میں سے ایک ہے، جس میں نامور یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا شخصیات کو ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عروب جتوئی

پڑھیں:

ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت، ہائی کورٹ ججز کا نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:

ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ہائی کورٹ کے ججز نے درخواست سے متعلق  نیا فیصلہ کیا ہے۔

ہائی کورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں  مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل سپریم کورٹ واپسی بھیجی جائے ۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے 5 ججز وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کریں گے ۔

کیس کے حوالے سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر کرنے کے لیے متفرق درخواست تیار  کرلی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ درخواست وفاقی آئینی عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہو سکتی تھی ۔ ٹرانسفر ججز اپیل واپس سپریم کورٹ بھیجی جائے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے آج درخواست دائر ہو گی۔

واضح رہے کہ ٹرانسفر ججز کیس اپیل 24 نومبر وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور
  • نوجوان کی گمشدگی‘ جیوفینسنگ اور سی ڈی آر رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • عدالت نے لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کردی
  • ڈمپر کی ٹکر سےنوجوان کی ہلاکت: عدالت نے لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منسوخ کردی
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی ضمانت منظور کرلی
  • جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور
  • کراچی: ڈمپر سے نوجوان کی ہلاکت اور ہنگامہ آرائی، لیاقت محسود کی ضمانت منسوخ
  • گیمبلنگ ایپ اسکینڈل: ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
  • ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت، ہائی کورٹ ججز کا نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
  • علیمہ خان 11 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت کے سامنے پیش ہو گئیں