Daily Mumtaz:
2025-09-17@21:45:17 GMT

ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع

اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT

ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع

لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کر دی گئی۔

ڈکی بھائی کو جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ حکومت کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں اور پچھلے ریمانڈ میں کئی نام سامنے آئے ہیں، اس لیے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ میں توسیع ضروری ہے۔ یوٹیوبر کے وکیل نے اس کی مخالفت کی۔

عدالت نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمانڈ ایک ستمبر تک بڑھا دیا۔

تحقیقات کے مطابق ڈکی بھائی سمیت کئی سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر الزام ہے کہ انہوں نے مالی فائدے کے لیے آن لائن جوا کھیلنے والے پلیٹ فارمز کی تشہیر کی، جس سے عوام کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ ان کے اکاؤنٹ سے 27 ویڈیوز کے لنکس اکٹھے کیے گئے جن میں ان ایپس کی پروموشن کی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق ڈکی بھائی پر الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعل سازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم)، 26 (اسپوفنگ) اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 294 بی اور 420 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 16 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کا ابتدائی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پہلے چار اور پھر پانچ روز کے لیے بڑھایا گیا تھا، اب وہ مزید چار روز حکام کی تحویل میں رہیں گے۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی

پڑھیں:

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی

’’پیچھے تو دیکھو‘‘ ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی۔

احمد شاہ نے پیر کی صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ غم ناک خبر شیئر کی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔

پوسٹ میں لکھا گیا ’’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘‘ ساتھ ہی مداحوں سے ان کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی درخواست بھی کی گئی۔

عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور شرارتی طبیعت کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول تھے۔ وہ اکثر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز میں دکھائی دیتے تھے، خصوصاً رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ان کی موجودگی ناظرین کو بہت پسند آتی تھی۔

عمر کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی۔ قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت قرار
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، کاروں، سگریٹ اور الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • مالی نظام کی بہتری کیلئے بلوچستان میں الیکٹرانک سسٹم متعارف
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی
  • اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم سے عالمی امن کو شدید خطرہ لاحق ہے: ترک صدر
  • اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں، ترک صدر
  • سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی
  • پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا
  • احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے