تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے، ارسا نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا) نے صوبوں کو ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا کی صورتحال سے متعلق خبردار کردیا۔
ترجمان ارسا نے ایک مراسلےمیں کہا کہ ملک کے دو بڑے ڈیم تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے۔
انہوں نے صوبوں کو صورتحال سے خبر دار کرنے کےلیے بتایا کہ بارشیں نہ ہونے پر منگلا اور تربیلا 3 سے 4 روز میں ڈیڈ لیول پر جاسکتے ہیں۔
ارسا نے مراسلے میں پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کردیا ہے اور کہا کہ ربیع سیزن کے باقی عرصہ کےلیے پانی کی 30 سے 35 فیصد قلت کا خدشہ ہے۔
مراسلے میں کہا کہ صوبائی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی، بارش کے نہ ہونے تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں۔
ارسا مراسلے میں مزید کہا کہ رواں ربیع سیزن میں پنجاب نے 20 فیصد پانی کی قلت برداشت کی، سندھ نے رواں ربیع سیزن میں 16 فیصد پانی کی قلت برداشت کی۔
ترجمان ارسا نے کہا کہ سندھ کو 27 ہزار کیوسک طلب کے مقابلے میں 25 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے، پنجاب کو 45 ہزار کی طلب پر 40 ہزار کیوسک پانی فراہم کررہے ہیں۔
ارسا مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ صوبائی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراسلے میں پانی کی ہزار کی کہا کہ
پڑھیں:
کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔
انہیں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔
کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔
کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔
Post Views: 1