UrduPoint:
2025-04-25@11:25:59 GMT

تربیلا کے بعد منگلا ڈیم میں بھی پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

تربیلا کے بعد منگلا ڈیم میں بھی پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء) تربیلا کے بعد منگلا ڈیم میں بھی پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، اگلے گھنٹوں میں ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچ جانے کا امکان، پانی کا اخراج بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی۔ واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر آگئی جس کے بعد پانی کا اخراج بند کردیا گیا۔

ترجمان نے بتایاکہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا ہے اور آئندہ 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ تک گر گئی اور تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا میں پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ہفتہ کو واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔ اعدادوشمار کے مطابق دریا سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 200 کیوسک اور اخرج 20 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 26 ہزار 400 کیوسک اور اخرج 26 ہزار 400 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1405.

10 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.015 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1050.00 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.072ملین ایکڑ فٹ،چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 639.20 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.015 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مقام پر پانی کی آمد ریزروائر میں پانی پانی کا ذخیرہ منگلا ڈیم میں ڈیم میں پانی میں پانی کی میں پانی کا کیوسک اور ڈیڈ لیول کے مطابق فٹ اور

پڑھیں:

   نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لندن (این این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان پہنچ گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔واضح رہے کہ آج جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
  • پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری
  • پاک بھارت کشیدگی؛  پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا
  • کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
  • کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
  • امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگل میں بھڑکنے والی آگ ساڑھے آٹھ ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیل گئی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • دریائے سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا