صدرمملکت کا پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
لاہورمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ سے صدر آصف زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔کھیل باہمی رابطو ں کا اہم ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا،،حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کررہی ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا،،،میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے دکھ کی کیفیت کو نہیں جانتی،دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا،،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کررہی ہے،ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دوحہ؛ عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس شروع، 50 سے زائد مسلم ممالک کے سربراہان کی شرکت
سٹی 42 : قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا ۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت 50 سے زائد مسلم ممالک کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے ہیں۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے عرب اسلامی اجلاس سے خطاب کیا ، جس کے دوران انہوں ںے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کا مسئلہ حل کرنے پر زور دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا