بنگلا دیش: عبوری حکومت نے عوامی لیگ پر پابندی عائد کر دی، شیخ حسینہ کے خلاف گھیرا تنگ
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
ڈھاکا: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ کی جماعت کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سیاسی جماعتوں اور ان سے منسلک اداروں پر مقدمات چلائے جا سکیں گے۔
عوامی لیگ نے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ شیخ حسینہ گزشتہ برس اگست میں عوامی دباؤ اور احتجاجی تحریک کے باعث مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ عبوری حکومت بھارت سے ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر چکی ہے۔
بنگلادیش میں حالیہ بحران کا آغاز اس وقت ہوا جب 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف طلبہ نے ملک گیر احتجاج شروع کیا۔ پرتشدد مظاہروں میں اب تک 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مظاہرین نے سول نافرمانی اور دارالحکومت ڈھاکا کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ بنگلا دیش کی طویل ترین عرصے تک خدمات انجام دینے والی وزیراعظم رہیں اور ان کی حکومت پر سیاسی مخالفین کے خلاف سخت اقدامات اور جماعت اسلامی پر پابندی جیسے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔ اب وہ خود بھی اسی طرح کے الزامات کی زد میں آ چکی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی خرید و فرخت پر پابندی عائد
—فائل فوٹوکراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی خرید و فرخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔
کمشنر کراچی نے اس حوالے سے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی جس کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔
کراچی کی انتظامیہ نے شہر کے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے۔
مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی میں پورے مہینے کا کار کا پاس3200، موٹر سائیکل کا 1500روپے کا ہوگا، مارشلنگ ایریا سے بڑے جانور کی انٹری فیس 4 ہزار روپے ہوگی۔
حکم نامے کے مطاق ڈپٹی کمشنرز کو غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
غیر قانونی مویشی منڈی قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور مال ضبط کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مویشی منڈی انتظامیہ کو پارکنگ، صفائی ستھرائی اور مکمل سیکیورٹی رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔