امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پیشرفت ہونی چاہیے۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اُمید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر پیشرفت ہونی چاہیے۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے نے کہا کہ
پڑھیں:
اس وقت کسی طرح کے مذاکرات نہیں ہو رہے: بیرسٹر علی ظفر
بیرسٹر علی ظفر—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ فی الوقت کسی طرح کے مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات کا دروازہ بند ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مذاکرات ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے اس کا کسی کو نہیں پتہ، ہمیں ہمیشہ کھلے دل کے ساتھ حل کی طرف جانا چاہیے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے سیاسی معاملات پر بحث ہوتی ہے، قومی اسمبلی سے استعفوں پر کوئی بات نہیں ہوئی، آج توشہ خانہ کیس ٹو میں بڑی اہم شہادت تھی، کیس میں پہلی دو شہادتوں کے بعد پتہ چلا یہ کیس جھوٹا ہے۔
اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے، ان کے خلاف جاری عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے واٹس ایپ لنک پر پیشی کا کل بھی بائیکاٹ کیا اور آج بھی۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی اڈیالہ جیل میں عدالتی کارروائی ہوئی، ہم نے عدالت سے کہا کہ عدالت کا وقت ختم ہو گیا ہے، ہماری استدعا کے باوجود عدالتی کارروائی جاری رہی، بانیٔ پی ٹی آئی نے کمرۂ عدالت میں میڈیا سے بات کی ہے، جس طرح جرح میں شہادتیں ہوئی ہیں اس پر بانیٔ پی ٹی آئی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کا مؤقف لے کر آگے چلیں گے، مجھے بھی آج ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی تھی جس پر بانی نے احتجاج کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں قدرتی سیلاب کے ساتھ ظلم اور نا انصافی کا سیلاب بھی جاری ہے، جب تک ظلم اور ناانصافی کا سیلاب نہیں اترے گا حالات بہتر کیسے ہوں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فلک جاوید کی گرفتاری کے بارے میں مجھے کوئی معلومات نہیں، فلک جاوید ہماری لاہور کی ورکر ہیں ان کی فیملی نے قربانیاں دی ہیں۔