سٹی42:برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے  پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے کہا کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی دیرپاہوگی، پاک بھارت جنگ بندی کیلئے امریکا نے بہترین کردار کا اداکیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں جو بھی ملوث ہوا سے سزادی جانی چاہیے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ خودجج بنیں اور فیصلہ کرکے بمباری شروع کردیں۔

پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر

پاکستانی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع بھارت نے خود پیچیدہ بنایا ہے، اگربھارت عالمی قوانین کا احترام کرے تو مسائل آسانی سے حل ہو سکتے ہیں، خطے میں دیرپا امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 2 رنز سے ہرا دیا

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا تھا جو بارش کی نذر ہوگیا جس کا فائدہ بھارت کو ہوا اور پاکستان کو شکست ہوگئی۔محمد عباس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز سکور کیے، پاکستان کے محمد شہزاد نے دو بھارتی کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔پاکستان کو جیت کے لیے 6 اوورز میں 87 رنز درکار تھے جبکہ قومی ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم بارش نہ رکنے کے سبب ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت دو رنز سے جیت گیا۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم رول آف لاء کیلئے ضروری، پاکستان کو مضبوط بنائیگی: عطا تارڑ
  • ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کی سوچ اور فکر کا محور صرف اسلام تھا، فیصل کنڈی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی وندے ماترم مہم ،عمر عبداللہ کا انکار
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی “وندے ماترم” مہم،ریاستی حکومت کا انکار
  • رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع، معاشرے سے قبل اپنی اصلاح ضروری، گھروں میں اسلام نافذ کریں: علما
  • جدید طبی تحقیق پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد
  • ماس ٹرانزٹ پروگرام، مسئلہ کا حل
  • کراچی، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر محمد قالیباف کی مزار قائدؒ پر حاضری
  • کشمیر کیساتھ ریزرویشن میں ناانصافی پر حکومت رپورٹ پیش کرے، ڈاکٹر بشیر ویری
  • بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 2 رنز سے ہرا دیا