اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  قوم کو خوشی منانی چاہیے ، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے۔ بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے اور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

صدر آصف زرداری نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر بیان دیا اور کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے۔ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔ آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے، یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد کے دو قومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے۔ اللہ پر ہمارے ایمان نے حجم میں 5 گنا زیادہ بڑے ملک کے خلاف کھڑے ہونے کی طاقت اور ہمت عطا کی۔

پاکستان کا جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف لیکن بھارت اس کردار کو کیوں قبول نہیں کر رہا؟ 

’’جنگ ‘‘ کے مطابق  صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف، ایئر چیف، نیول چیف اور تمام افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاک افواج کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔ قوم کو خوشی منانی چاہیے اور شہادت پانے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے، ہم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ جنوبی ایشیا ءمیں پائیدار امن کا قیام تنازع کشمیر کے حل میں ہے، جنوبی ایشیا ءمیں امن کا قیام دیگر مرکزی مسائل بالخصوص سندھ طاس معاہدہ کے حل میں ہے۔

مسلح افواج نے جس طرح مادر وطن کا دفاع کیا وہ قابل فخر ہے: سی ای او لیسکو

ان کا کہنا تھا کہ چین، امریکا، ترکیے، سعودی عرب اور ایران سمیت تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دوست ممالک اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستان ا امن کا

پڑھیں:

شادی نہیں کروں گا لیکن باپ بننا چاہتا ہوں؛ سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار اور ہم سب کے بجرنگی بھائی، سلمان خان کو اب خواب میں ننھے قدموں کی چاپ سنائی دیتی ہے۔

اس بات کا انکشاف سلمان خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کرکے ایک بار پھر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

سلمان خان عمومی طور پر شادی کے سوال پر ہمیشہ ایک ہی جواب دیتے ہیں یعنی "نو کمنٹس" لیکن اس بار جواب علیحدہ بھی تھا اور چونکا دینے والا بھی ہے۔

بجرنگی بھائی جان نے اعتراف کیا کہ وہ اب بھی شادی کی تمنا نہیں رکھتے لیکن باپ بننے کے خیال کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

شادی نہ ہونے سے متعلق سلمان نے بلا جھجک مان لیا کہ اگر کسی کو الزام دینا ہے تو قصوروار وہ خود ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا کہ اگر شادی نہ بھی ہو تو بچے ضرور ہو سکتے ہیں۔

جی ہاں! لگتا ہے کہ کنوارہ خان اب صرف کنوارہ ہی نہیں رہنا چاہتے، بلکہ "ڈیڈی خان" بننے کی تیاری میں ہیں۔

سلمان خان نے رشتوں پر اپنی فلسفیانہ رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ساتھی تیز بھاگنے لگے اور دوسرا پیچھے رہ جائے، تو یہیں سے تعلقات میں دراڑیں پڑتی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ساتھ ساتھ بڑھو، ایک دوسرے پر بوجھ نہ بنو، ورنہ معاملہ خراب ہو جاتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے،وزیر مملکت بلال بن ثاقب
  • معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، پاک افواج نے ہندوستان کو شکست فاش دی: وزیراعظم
  • صدر مملکت کے احکامات کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، ترجمان
  • شادی نہیں کروں گا لیکن باپ بننا چاہتا ہوں؛ سلمان خان
  • بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ
  • پاک بھارت جنگ سمیت7جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ میں اصلاحات کرنا چاہتا ہوں،ٹرمپ
  • یو این ناکام،تنازعات حل نہیں کروا سکتا،امریکی صدر,پاک بھارت سمیت 7جنگیں رکوائیں،ٹرمپ
  • پاک بھارت جنگ سمیت7جنگیں رکوائیں،اقوام متحدہ میں اصلاحات کرنا چاہتا ہوں،ٹرمپ
  • روس اگر پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کیساتھ الجھا تو ہم انکا دفاع کرینگے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد