Daily Ausaf:
2025-05-10@13:49:19 GMT

تم چال چلو، ہم وار کریں گے!

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

جب بھی بھارت نے اپنی بزدلانہ روش کو اختیار کرتے ہوئے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی۔پاکستان نے نہ صرف ذمہ دار ریاست کے طور پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا بلکہ ہر موقع پر یہ واضح کر دیا کہ پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارتی قیادت یہ بھول چکی ہے کہ یہ وہ پاکستان نہیں جو 1947 ء کا نوخیز ملک تھا۔ آج کا پاکستان نہ صرف ایٹمی قوت ہے بلکہ دنیا کی بہترین افواج، مستحکم عوامی رائے اور نظریاتی بنیاد پر کھڑی ایک زندہ قوم ہے، جو اپنے ہر انچ کا دفاع کرنا خوب جانتی ہے۔بھارت کی حالیہ مداخلت، جھوٹے بیانیے اور جعلی الزامات پر مبنی مہمات اس کی ناکامی، خوف اور کمزوری کو عیاں کرتی ہیں۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے والا ملک جب جھوٹے الزامات، نام نہاد سرجیکل اسٹرائیکس اور میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا مہم چلاتا ہے تو دراصل وہ اپنی کمزوریوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ بھارت کا ہر ایسا قدم نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک سنجیدہ چیلنج ہے۔ تاہم پاکستان نے نہ صرف ان حرکتوں کو بے نقاب کیا بلکہ عالمی برادری کو حقائق سے بھی آگاہ کیا۔یہی وہ وقت تھا جب پاکستانی قیادت، فوج، عوام اور سفارتکاروں نے متحد ہو کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی دشمن نے حملہ کیا تو پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہو گئی۔ 1965ء کی جنگ ہو یا 2019 ء کی بالاکوٹ کی جارحیت، دشمن کو ہمیشہ شرمندگی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ افواجِ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کیے اور ہر بار وطن کے دفاع کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔بھارت کی موجودہ قیادت، جو انتہا پسندی، نفرت اور فاشزم کے راستے پر گامزن ہے، اسے یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہمارے جوان سرحدوں پر جاگتے ہیں تاکہ ہم چین کی نیند سو سکیں۔ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا، ہر حملے کا جواب دینااور ہر پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینا ہماری قومی ترجیح ہے۔ بھارت کی بزدلانہ حرکتوں پر خاموش رہنا پاکستان کے شایان شان نہیں اور نہ ہی ہماری قوم اب مزید اشتعال انگیزی برداشت کرے گی۔
بھارت کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان صرف افواج کا نام نہیں، یہ ایک نظریہ ہے، ایک عقیدہ ہے، ایک مقصد ہے۔ پاکستان کا قیام لاالہ الا اللہ کے نعرے پر ہوااور یہی نعرہ ہماری شناخت، ہمارا ہتھیار اور ہماری طاقت ہے۔ دشمن یہ بات ذہن نشین کر لے کہ وہ پاکستان کو کبھی بھی نظریاتی، عسکری یا سفارتی سطح پر شکست نہیں دے سکتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ کم وسائل کے باوجود بڑی بڑی طاقتوں کو شکست دی ہے۔بھارت کی موجودہ مہم جوئیوں کا مقصد صرف پاکستان کو دباؤ میں لانا نہیں بلکہ اپنے اندرونی خلفشار، کسانوں کی تحریک، اقلیتوں پر مظالم، کشمیر کی صورت حال اور معاشی تباہی سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔ مگر بھارتی عوام اب بھی جانتے ہیں کہ ان کا حقیقی دشمن پاکستان نہیں بلکہ وہ قیادت ہے جو انہیں نفرت، جنگ اور جھوٹ کے سہارے گمراہ کر رہی ہے۔ پاکستان بارہا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن یہ امن یکطرفہ نہیں ہو سکتا۔ امن کا جواب امن ہے اور جنگ کا جواب جنگ۔ پاکستان کسی بھی جارحیت پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔جب بھارت نے ایل او سی پر سویلین علاقوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو شہید کیاتو پاکستان نے عالمی برادری کو گواہ بنایا۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں کو بارہا بھارتی بربریت کے ثبوت فراہم کیے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا مگر دشمن نے ہماری امن پسندی کو کمزوری سمجھا۔ وقت آ گیا ہے کہ دشمن یہ جان لے کہ پاکستانی قوم کو للکارنا، اس کے صبر کو آزمانا اور اس کے وقار پر حملہ کرنا ایک بڑی بھول ہو گی جس کا انجام بھیانک ہو گا۔پاکستان کی عسکری تیاری، میزائل پروگرام، جدید دفاعی نظام، ایئر فورس کی صلاحیت، نیوی کی موجودگی اور انٹیلی جنس اداروں کی مستعدی اس امر کی غماز ہے کہ ہم ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
ہماری دفاعی طاقتیں صرف جواب دینے کی اہلیت نہیں رکھتیں بلکہ دشمن کو نقصان پہنچانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ بھارت کی کوئی بھی بزدلانہ حرکت ہمارے حوصلے کو نہیں توڑ سکتی بلکہ ہر بار ہمارے جذبے کو اور بڑھا دیتی ہے۔پاکستان کے نوجوان، میڈیا، دانشور، سیاستدان، سب ایک ہی پیغام دے رہے ہیں: اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ دشمن کی نسلوں تک پچھتاوا بنے گی۔ ہماری قوم کا بچہ بچہ جذبہ جہاد سے سرشار ہے۔ ہر دل میں حب الوطنی کی شعلہ فشاں چنگاری ہے۔ ہماری مائیں اپنے بیٹوں کو وطن پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہمارے باپ اپنے بڑھاپے کی لاٹھیوں کو بندوقوں میں بدلنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ قربانیوں کی سرزمین ہے، یہاں دھرتی کی حرمت پر کوئی آنچ نہیں آ سکتی۔بھارت کی بزدلی، اس کی مکاری اور جعلی ڈرامے زیادہ دیر نہیں چلیں گے۔ دنیا اب بیدار ہو چکی ہے۔ پاکستان نے عالمی ضمیر کو جگانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔ کشمیریوں کی مظلومیت، بھارتی افواج کے مظالم، اور بھارت کی سرحدی جارحیت کو دنیا نے سنا اور تسلیم کیا۔پاکستان کی قیادت، چاہے وہ سول ہو یا عسکری، ہمیشہ اتحاد کا پیغام دیتی رہی ہے۔ یہی اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، قربانیاں دیں اور دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ہم نے اپنے زخموں پر مرہم رکھ کر دوسروں کو زندگی دی۔ مگر اب اگر کوئی ہماری سا لمیت پر حملہ کرے گا تو ہم وہی زخم دشمن کو دیں گے جو اس نے ہمیں دینے کی کوشش کی۔یہ وقت صرف مذمت کا نہیں، بلکہ عملی اقدامات کا ہے۔ پاکستان نے سفارتی، عسکری اور سیاسی ہر سطح پر جو مؤقف اختیار کیا ہے، وہ ہماری خودداری، خودمختاری اور وقار کا علمبردار ہے۔
(جاری ہے)

دشمن یہ یاد رکھے کہ ہم دشمن کی بزدلانہ حرکتوں پر صرف بیان نہیں دیتے، ہم عمل کے لوگ ہیں۔ اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم اسے پاکستان کی بقا کی جنگ سمجھیں گے، اور یہ جنگ دشمن کی مکمل تباہی پر ختم ہو گی۔دشمن کو یاد دلانا ضروری ہے کہ 27 فروری 2019ء کو جب دشمن نے پاکستان کی فضاؤں کو للکارا، تو ہم نے اس کے جہاز مار گرائے اور اس کے پائلٹ کو چائے پلا کر واپس کیا۔ یہ صرف پاکستان کی اخلاقی برتری نہیں تھی بلکہ یہ پیغام تھا کہ ہم طاقت رکھتے ہیںمگر اس طاقت کو امن کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اگر مجبور کیا گیا تو یہی طاقت دشمن کی تباہی کا سبب بنے گی۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب چاہے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں، دشمن کے خلاف ایک متحدہ محاذ بنائیں۔ میڈیا، تعلیمی ادارے، سیاستدان، علمائے کرام، نوجوان، بزرگ، سب ایک زبان میں بولیں: پاکستان زندہ باد! ہماری یکجہتی ہی دشمن کو شکست دے سکتی ہے۔ اور یہی وہ جذبہ ہے جو 1947 ء میں ہمارے بزرگوں کو ملا تھا اور آج بھی ہماری روح میں تازہ ہے۔پاکستان ایک نظریہ ہے اور نظریات کو نہ ختم کیا جا سکتا ہے نہ دبایا جا سکتا ہے۔ بھارت کی بزدلانہ حرکتیں ہمیں جھکا نہیں سکتیں بلکہ ہمیں مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ہر شہادت ہمیں طاقت دیتی ہے، ہر زخم ہمیں چٹان بناتا ہے، اور ہر ظلم ہمیں اتحاد کا سبق دیتا ہے۔ ہم دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم امن پسند ضرور ہیںمگر اپنی دھرتی کے محافظ بھی ہیں۔اگر کوئی ہماری سرحدوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو ہم اس آنکھ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کی افواج، عوام اور قیادت سب دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ایک صف میں کھڑے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے اگر دشمن نے جنگ مسلط کی تو پھر ہم وہ قوم ہیں جو بدر اور اُحد کے وارث ہیں، جنہوں نے کربلا سے وفا سیکھی ہے اور جنہوں نے 1965 ء 1971 ء میں دشمن کے غرور کو پاؤں تلے روند کر تاریخ رقم کی ہے۔
ہمارے دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان صرف ایک ریاست نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک تحریک اور ایک قربانیوں کی داستان ہے۔ یہ وہ قوم ہے جو ٹوٹ کر بھی نہ جھکی، جو بکھر کر بھی نہ مٹی اور جو ہر بار نئی توانائی کے ساتھ ابھری۔ آج اگر دشمن پھر کوئی ناپاک ارادہ رکھتا ہے تو اسے بتا دیں کہ ہم سر کٹوا سکتے ہیں مگر سر جھکا نہیں سکتے۔ پاکستان کی زمین ہماری ماں ہے، اس کی حرمت پر آنچ آئی تو ہم وہ طوفان بنیں گے جو دشمن کے ہر سازشی قلعے کو بہا لے جائے گا۔ہماری افواج، چاہے بری ہوں، بحری ہوں یا فضائی وہ ہر محاذ پر دشمن کی بزدلی کو للکار چکی ہیں۔ آئی ایس آئی جیسے ادارے دشمن کی سازشوں کو جڑ سے اکھاڑنے کا فن جانتے ہیں۔ ہماری فوج کے جوان صرف گولی نہیں چلاتے، وہ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر دشمن کے دانت کھٹے کر دیتے ہیں۔ ہر شہادت ہمارے قومی پرچم کو نئی طاقت دیتی ہے اور ہر شہید کی قربانی ہمیں متحد کرتی ہے۔بھارت کی یہ بزدلانہ حرکت دراصل پاکستان کے خلاف نفسیاتی جنگ کی کوشش ہے لیکن بھارت بھول گیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر آزمائش میں کندن بن کر نکلی ہے۔ ہماری معیشت پر دباؤ ہو، دہشت گردی کے عفریت سے نبرد آزما ہونا ہو، یا قدرتی آفات کا سامنا ہو، پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کو ہنسی خوشی قبول کیا اور اپنی عظمت کا ثبوت دیا۔ بھارت کی یہ بزدلی دراصل ہماری اس ہمت، حوصلے اور غیرت سے خوف زدہ ہو کر کی گئی کوشش ہے جو ہمیشہ دشمن کے لیے ہزیمت کا باعث بنی ہے۔ہم دشمن کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم تمہارے ایجنڈے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ تم چاہتے ہو کہ پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو، فرقہ واریت بڑھے، معیشت کمزور ہواور قوم آپس میں تقسیم ہو جائے۔ مگر یاد رکھو! یہ قوم لاالہ الا اللہ پر بنی ہے، اور یہ نعرہ ہمارے دلوں میں ایمان بن کر دھڑکتا ہے۔ تم ہمیں کبھی کمزور نہیں کر سکتے، تم ہماری صفوں میں دراڑ نہیں ڈال سکتے، اور تم ہمارا حوصلہ نہیں توڑ سکتے۔یہی وہ وقت ہے جب ہم سب کو بحیثیتِ قوم متحد ہو کر، اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے اور ہر میدان میں دشمن کو شکست دے کر ثابت کرنا ہے کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ریاست ہے۔ ہمارے قلم، ہماری زبان، ہماری بندوق اور ہمارے دل سب پاکستان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ دشمن کے جھوٹے پراپیگنڈے، اس کے میڈیا وار اور اس کی بزدلانہ چالیں ہماری نظریاتی و عسکری دیواروں سے ٹکرا کر پاش پاش ہو جائیں گی۔پاکستان نہ صرف آج زندہ ہے بلکہ قیامت تک قائم رہے گا، ان شاء اللہ اور دشمن یاد رکھے کہ ہم پاکستان کے سپاہی ہیں، ہم اس کے رکھوالے ہیںاورہم اس کے عاشق ہیں۔ ہماری سانسیں پاکستان کی امانت ہیںاور ہماری جانیں اس کے لیے وقف ہیں۔ اگر دشمن نے ایک قدم بڑھایا تو ہم دس قدم آگے جا کر اس کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیں گے۔ یہ ہمارا وعدہ ہے، یہ ہمارا عہد ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے۔پاکستان زندہ باد! افواجِ پاکستان پائندہ باد!
کشمیر بنے گا پاکستان!
بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ہر میدان میں، ہر محاذ پر، ہر وقت۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستانی قوم پاکستان نہ پاکستان نے کی بزدلانہ کہ پاکستان پاکستان کے پاکستان کی بھارت کی دشمن کو کی کوشش دشمن کے دشمن کی امن کا ہیں کہ اور ہر ہے اور اور یہ

پڑھیں:

آئندہ چند روز بتائیں گے کہ ہماری بہادر افواج کس طرح ملک کا دفاع کرسکتی ہیں: خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ہماری لوکیشنز کو جانچنے کیلئے تھے، آئندہ چند روز بتائیں گے کہ ہماری بہادر افواج کس طرح ملک کا دفاع کرسکتی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جس کے ساتھ ہمارے رابطے نہیں ہیں۔  ایران، سعودیہ، قطر اور چین کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں۔ ایک دو ملکوں نے ہلکی پھلکی بھارت کی حمایت کی ہے باقی سارے یا ہمارے ساتھ کھڑے ہیں یا پھر نیوٹرل ہیں۔

پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ان کے قریب ترین حلیف بھی نہیں کھڑے، ہم نے بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں جو جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کی فوج جوابی پوزیشن میں ہے، ہماری افواج کی جوابی کارروائی دن رات جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج بہادری سے ملک کا دفاع کررہی ہیں، پاکستانی قوم کو اطمینان ہونا چاہئے کہ انڈیا کے عزائم کو ملیا میٹ کیا جاچکا ہے، انڈیا کے عوام اور سیاست کے حوصلے پست ہوئے ہیں، پوری قوم افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔

علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • امن ہماری خواہش ہے کمزوری نہیں، رمیش سنگھ اروڑہ
  • عصر حاضر کے چیلنجز اور ہماری ذمہ داریاں
  • آپریشن بنیان مرصوص؛ پوری قوم مسلح افواج کیساتھ ہے
  • پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے 77 ڈرونز زمین بوس
  • آئندہ چند روز بتائیں گے کہ ہماری بہادر افواج کس طرح ملک کا دفاع کرسکتی ہیں: خواجہ آصف
  • مشی خان نے بھارتی میڈیا، سیاستدانوں اور عوام کو کھری کھری سنا دیں
  • ہماری سرزمین پر دشمن کا سایہ بھی برداشت نہیں کرینگے، شیخ اعجاز بہشتی
  • دشمن کے 5 جنگی جہاز گرانا ہماری افواج کی صلاحیت اور تیاری کا ثبوت ہے: اویس لغاری
  • یہ فوج ہماری ہے