پاکستان کے دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے متعلق اعداد و شمار جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد91 ہزار 800 اور اخراج 82 ہزار کیوسک ہے۔
اسی طرح منگلا پر دریائےجہلم میں پانی کی آمد37 ہزار 300 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔
واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔
چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 26 ہزار 200، اخراج 1 لاکھ 14 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈ مرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 20 ہزار 500، اخراج 5 ہزار 100 کیوسک ہے۔
نوشہرہ میں دریائے کابل میں پانی کی آمد 34 ہزار 900، اخراج 34 ہزار 900 کیوسک ہے۔
تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح 93 اشاریہ 1464 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ 5 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کے آبی ذخیرے میں پانی کی سطح 95 اشاریہ 1145 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 15 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 10 اشاریہ 648 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلا، منگلا اورچشمہ ریزروائر میں پانی کا ذخیرہ 34 لاکھ 20 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں پاکستانی دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔
دریائے چناب میں پانی کی آمد 2 ہزار 700 کیوسک کم ، ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 22 ہزار 900 کیوسک سے کم ہوکر 20 ہزا ر500 کیوسک رہ گئی ہے۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار سے کم ہو کر 37 ہزار 300 کیوسک پر آ گئی ہے۔
تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 97 ہزار 900 سے کم ہوکر 91 ہزار 800 کیوسک پر آ گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں پانی کی ا مد پانی کا ذخیرہ کیوسک ہے
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیوں نے اپریل میں 8 ہزار سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے
اپریل کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ہے اسلام ٹائمز۔ پاکستانی تارکین وطن نے اپریل میں 8 ہزار سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل میں کھلوائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں، جس کے مطابق تارکین وطن کی جانب سے اپریل میں 8 ہزار 802 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے اور اسی ماہ روشن ڈیجیٹل کاؤنٹس میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اپریل کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ہے اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 56 ماہ میں 10.18 ارب ڈالر جمع کرائے جا چکے ہیں۔