اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 331 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 298 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1425 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 281.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایک لاکھ
پڑھیں:
اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کیلیے درآمدی ار ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے لیے اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں درآمدی ایل این جی معمولی مہنگی کی گئی ہے۔
سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی 16 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر کے لیے قیمت 12 ڈالر 39 سینٹ مقرر کی گئی ہے۔
اکتوبر میں درآمدی آر ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 23 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یومقرر تھی۔
اسی طرح نومبر میں سوئی سدرن کے لیے درأمدی ایل این جی 22 سینٹ مہنگی کی گئی ہے اور نومبر کے لیے 11 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اکتوبر میں سوئی سدرن کے لیے 11 ڈالر 23 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔